Home Uncategorized اے آئی پن کی خریداری کے لئے بکنگ کا آغاز رواں ماہ سے ہوگا

اے آئی پن کی خریداری کے لئے بکنگ کا آغاز رواں ماہ سے ہوگا

Share
Share

نیویارک: دنیا ایک طویل عرصے سے جس حیرت انگیز’ اے آئی پن‘ کی منتظر تھی اس کی خالق کمپنی’ ہیومین‘نے اس کی اونر شپ کیلئے بکنگ رواں ماہ آخر میں شروع ہو جائے گی۔

کمپنی ’ہیومین ‘ کے بانیوں میں عمران چودھری اور بیتھانی بونگیورنو شامل ہیں جنہوں نے ابتدائی طور پر اس پروڈکٹ کا اعلان جولائی 2023 میں اعلان کیا گیا تھا ۔

بونگیورنو کا کہنا ہے کہ اگر آج کوئی ’اے آئی پن‘ خریدتا ہے تو وہ مئی کے اوائل میں اسے مل جائے گی۔

’اے آئی پن‘ ایک چھوٹا سا آلہ ہے جسے کپڑوں یا ایکسیسریز پر چسپاں کیا جاسکتا ہے، مصنوعی ذہانت سے چلنے والا یہ آلہ آواز، اشارے اور ٹچ ان پٹ کا استعمال کرتا ہے۔

اس کی نمایاں خصوصیات میں ویب سرچ، نیویگیشن، ترجمہ، فون کالز اور ٹیکسٹ پیغامات بھیجنا اور وصول کرنا شامل ہیں۔ تاہم ڈیوائس کی سب سے نمایاں خصوصیت اس کا پروجیکشن سسٹم ہے جو صارف کی ہتھیلی پر معلومات دکھاتا ہے، جس سے سکرین کی ضرورت ختم ہو جاتی ہے۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...