Home Uncategorized اقوام متحدہ دہشت گردوں کا محافظ اور یہود و اسرائیل دشمن ادارہ بن چکا ہے،اسرائیل

اقوام متحدہ دہشت گردوں کا محافظ اور یہود و اسرائیل دشمن ادارہ بن چکا ہے،اسرائیل

Share
Share

فلسطینیوں کو خوراک کی فراہمی کے مراکز پر اسرائیلی حملوں کی مذمت کرنے اور فوری جنگ بندی کا مطالبہ کرنے پر اسرائیل نے ڈھٹائی کا مظاہرہ کرتے اقوام متحدہ کو بلاجواز اور بے بنیاد تنقید کا نشانہ بنایا۔

عرب میڈیا کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے غزہ اور رفح میں امدادی سامان اور خوراک کی ترسیل کے دوران اسرائیلی بمباری میں فلسطینی پناہ گزینوں کے جاں بحق ہونے پر شدید احتجاج کیا تھا۔

غزہ کی سرحدی علاقے کے دورے کے دوران اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے خوراک کی محفوظ فراہمی کے لیے اسرائیل سے فوری جنگ بندی کا مطالبہ بھی کیا تھا اور امداد و خوراک کی فراہمی کے مرکز کے تحفظ کو یقینی بنانے پر زور دیا تھا۔

جس پر اسرائیلی وزیر خارجہ کاٹز نے الٹا چور کوتوال کو ڈانٹے کے مصداق اقوام متحدہ کو ہی بے جا تنقید کا نشانہ بنا ڈالا۔ سوشل میڈیا پر اپنے ایک بیان میں صیہونی ریاست کے وزیر خارجہ نے کہا کہ انتونیو گوتریس کی سربراہی میں اقوام متحدہ دہشت گردوں کا محافظ اور یہود و اسرائیل دشمن ادارہ بن چکا ہے۔

خیال رہے کہ اسرائیل نے ایک ہفتے قبل اقوام متحدہ کے امدادی ادارے ‘اونروا’ کے سربراہ کو غزہ میں داخل ہونے سے روک دیا تھا جب کہ اس سے قبل اونرا اہلکاروں کو حماس کا حمایتی بتاکر انھیں معطل بھی کراچکا ہے۔

غزہ اور رفح میں اقوام متحدہ کے خوراک اور امداد کے ادارے اونرا کے مراکز پر اسرائیل کے حملوں میں اب تک 150 سے زائد افراد جاں بحق ہوچکے ہیں جن میں اونرا کے اہلکار بھی شامل ہیں۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...