Home نیوز پاکستان ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے پی ٹی آئی کو جلسے کی اجازت دینے سے انکار کردیا

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے پی ٹی آئی کو جلسے کی اجازت دینے سے انکار کردیا

Share
Share

اسلام آباد:ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے پاکستان تحریک انصاف کو اسلام آباد میں 30 مارچ کو جلسہ کرنے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا۔

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ریجنل صدر پی ٹی آئی عامر مسعود مغل کی درخواست مسترد کر دی گئی۔

ضلعی انتظامیہ نے واضح کر دیا ہے کہ امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر ڈی چوک سمیت کسی بھی جگہ جلسے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے درخواست پر ڈی سی اسلام آباد کو فیصلہ کرنے کا حکم دیا تھا، ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر درخواست مسترد کی۔

خیال رہے کہ پی ٹی آئی اسلام آباد کے صدر عامر مسعود مغل نے 30 مارچ کو اسلام آباد میں جلسے کی اجازت کی درخواست دائر کر رکھی ہے۔

Share
Related Articles

سابق اداکارہ سارہ چوہدری کا طلاق اور ذاتی زندگی پر خاموشی توڑنے کا بیان

لاہور: پوڈکاسٹ میں پہلی بار کھل کر گفتگو پاکستان ٹیلی ویژن کی...

آزاد کشمیر میں کالعدم تنظیم سے وابستہ 72 افراد گرفتار، پولیس کا دعویٰ

مظفرآباد: سکیورٹی اور امن و امان کے لیے کارروائیاں جاری آزاد جموں...

محسن نقوی کا ایران کا اہم دورہ، فیلڈ مارشل کا خصوصی پیغام سپریم لیڈر تک پہنچائیں گے

اسلام آباد: وزیر داخلہ کرغزستان سے وطن واپس پہنچ گئے وفاقی وزیر...

عوامی ایکشن کمیٹی کی احتجاجی کال مسترد، عوام نے امن اور استحکام کا ساتھ دیا: شاہ غلام قادر

مظفرآباد: قائد حزب اختلاف کا احتجاجی کال پر ردعمل آزاد جموں و...