Home Uncategorized سلامتی کونسل میں غزہ جنگ بندی کی نئی قرارداد پر رائے شماری کل ہوگی

سلامتی کونسل میں غزہ جنگ بندی کی نئی قرارداد پر رائے شماری کل ہوگی

Share
Share

جنیوا: اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں غزہ کی صورت حال پر امریکی قرارداد ویٹو ہونے کے بعد جنگ بندی کی نئی قرارداد پر ووٹنگ اب کل یعنی پیر کے روز ہوگی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں امریکا نے اپنے اتحادی ممالک کی حمایت سے غزہ پر قرار داد پیش کی تھی تاہم اس قرارداد کو روس اور چین نے ویٹو کردیا تھا۔

جس کے بعد گزشتہ روز جنگ بندی کی ایک نئے مسودے پر ووٹنگ ہونا تھی لیکن اس پر مزید بات چیت کی اجازت دینے کے لیے رائے شماری کو پیر کے روز تک معطل کردیا گیا۔

اس نئی قرارداد میں مبینہ طور پر روس اور چین کے اعتراض کو دور کرتے ہوئے پائیدار اور مستقل جنگ بندی کے حوالے سے اقدامات کا زکر بھی کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل غزہ پر 7 اکتوبر سے جاری اسرائیلی بمباری پر تاحال کوئی ایک بھی متفقہ قرارداد لانے میں کامیاب نہیں ہوسکی ہے۔ اسرائیل کی مذمت کی ہر قرارداد کو امریکا ویٹو کردیتا ہے۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...