Home سیاست جلاوٴ گھیراوٴ کیسز، عمر ایوب اور سیمابیہ طاہر کی ضمانتیں منظور

جلاوٴ گھیراوٴ کیسز، عمر ایوب اور سیمابیہ طاہر کی ضمانتیں منظور

Share
Share

راولپنڈی: راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی عدالت (اے ٹی سی) نے 9 مئی جلاوٴ گھیراوٴ کے مقدمات میں رہنما پاکستان تحریک انصاف عمر ایوب اور سیمابیہ طاہر کی ضمانتیں منظور کرلی ہیں۔

دونوں ملزمان کی درخواست ضمانت پر سماعت اے ٹی سی کے جج اعجاز آصف نے کی اور دونوں کی 9 مئی جلاوٴ گھیراوٴ کے مقدمات میں ضمانتیں منظور کیں۔

واضح رہے کہ 18 مارچ کو لاہور کی انسداد دہشتگری کی خصوصی عدالت نے رہنما پاکستان تحریک انصاف عمر ایوب کی 9 مئی جلاوٴ گھیراوٴ کے 5 مقدمات میں 20 اپریل تک عبوری ضمانت منظور کی تھی۔

اس سے قبل 15 مارچ کو اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی کو احتجاج اور توڑ پھوڑ کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمرایوب کی عبوری ضمانت میں 16 اپریل تک توسیع کر دی تھی۔

Share
Related Articles

بانی پی ٹی آئی کی نجی ہسپتال منتقلی کی درخواست مسترد، میڈیکل بورڈ بنانے کا حکم

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی نجی ہسپتال منتقلی...

نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:مسلم لیگ ن کے رہنما نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات...

اگر پٹرول کا اسٹاک تھا تو پاکستان میں قیمت 20 فیصد کیوں بڑھائی گئی؟،بیرسٹر گوہر

اسلام آباد:چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ وفاقی...