Home نیوز پاکستان پاک بحریہ کے جہاز نے ایرانی ماہی گیروں کی جان بچالی

پاک بحریہ کے جہاز نے ایرانی ماہی گیروں کی جان بچالی

Share
Share

اسلام آباد: پاک بحریہ نے کھلے سمندر میں ریسکیو آپریشن کرتے ہوئے 8 ایرانی ماہی گیروں کو بچالیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک بحریہ کے جہاز یرموک نے کھلے سمندر میں آتشزدگی کا شکار ایرانی کشتی کی طرف سے ہنگامی کال موصول ہونے پر بروقت ریسکیو آپریشن کیا اور کشتی پر سوار 8 ماہی گیروں کی جان بچالی۔

پی این ایس یرموک نے کال سنتے ہی انسانی ہمدردی کے تحت انتہائی سبک رفتاری سے موقع پر پہنچ کر کامیاب ریسکیو آپریشن کیا اورتمام ماہی گیروں کو کامیابی سے ریسکیو کرنے کے ساتھ ساتھ بے قابو آگ کو بجھانے میں احسن کردار ادا کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بروقت اور کامیاب ریسکیو آپریشن پاک بحریہ کی سمندر میں ہر قسم کی صورت حال سے نمٹنے کا عملی نمونہ ہے، پاک بحریہ کا انسانی ہمدردی کے تحت ریسکیو آپریشن سمندر میں انسانی زندگی کے تحفظ کو یقینی بنانے کے عزم کا غماز ہے۔

Share
Related Articles

جامعات میں داخلہ لینے والے طالب علم کی پی ایم ڈی سی سے رجسٹریشن لازمی قرار

اسلام آباد:جامعات میں داخلہ لینے والے طالب علم کی پی ایم ڈی...

پنجاب کا پہلا اے آئی روڈ میپ تیار،وزیراعلیٰ مریم نواز نے منظوری دے دی

لاہور: پنجاب حکومت نے آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے شعبے میں بڑا قدم...

سینیٹ سیکریٹریٹ میں کفایت شعاری اقدامات کا اعلان، چار روزہ ورکنگ ویک نافذ

اسلام آباد:سینیٹ سیکریٹریٹ نے وفاقی حکومت کی پالیسی کے مطابق کفایت شعاری...

پاکستان میں 5G اسپیکٹرم نیلامی، مقامی اور عالمی سرمایہ کاری میں تاریخی اضافہ

اسلام آباد: پاکستان میں 5G اسپیکٹرم کی نیلامی تقریباً 500 ملین ڈالر...