Home Uncategorized کنسرٹ ہال حملہ، 100 افراد کی جان بچانے والے مسلم طالبعلم کی ویڈیو وائرل

کنسرٹ ہال حملہ، 100 افراد کی جان بچانے والے مسلم طالبعلم کی ویڈیو وائرل

Share
Share

ماسکو: روس کے دارالحکومت کے کنسرٹ ہال میں حملے کے دوران 100 سے زائد افراد کو باحفاظت نکالنے والے 15 سالہ اسلام خلیلوف کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جمعے کے روز 4 حملہ آوروں نے روس کے ایک کنسرٹ ہال میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ کردی تھی جس کے نتیجے میں 143 افراد ہلاک اور 180 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔

جس وقت حملہ آور لوگوں کو گولیوں سے بھون رہے تھے تو کراکس ہال میں لانڈری میں جز وقتی نوکری کرنے والے 15 سالہ طالب علم اسلام خلیلوف نے 100 سے زائد افراد کو حملہ آوروں سے بچایا۔

اسلام خلیلوف نے اپنی جان کی پروا نہ کرتے ہوئے شہریوں کو نہ صرف ہال کے ہنگامی اخراج کا راستہ بتایا بلکہ خود ان کو لے کر باہر لے جاتا رہا اور ایسا کئی بار کیا۔ جس سے 100 سے زائد افراد کی جان محفوظ رہی۔

اسلام خلیلوف نے میڈیا کو اپنے کارنامے سے متعلق بتایا کہ میں نے کسی بھی ہنگامی صورتحال سے بچاؤ کی تربیت لے رکھی تھی اور میرے ذہن میں بس یہی تھا کہ زیادہ سے زیادہ افراد کی مدد کرسکوں۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...