Home Uncategorized اسرائیل کے لبنان میں ایک کار پر حملہ کے دوران حزب اللہ کے 2 کمانڈرز جاں بحق

اسرائیل کے لبنان میں ایک کار پر حملہ کے دوران حزب اللہ کے 2 کمانڈرز جاں بحق

Share
Share

بیروت: لبنان میں اسرائیل کے ایک کار پر حملے میں دو افراد جاں بحق ہوگئے جن کی شناخت حزب اللہ کے کمانڈرز کے طور پر ہوئی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق حزب اللہ کے ترجمان نے اپنے دو کمانڈرز کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ کمانڈرز کی ہلاکتوں پر سوگ منایا گیا۔

حزب اللہ نے جاں بحق ہونے والے اپنے کمانڈرز کی شناخت ظاہر نہیں کی جبکہ اسرائیل کی جانب سے کوئی تبصرہ سامنے نہیں آیا۔

لبنان کے ایک سیکیورٹی ذریعے نے اے ایف پی کو بتایا کہ گزشتہ روز مشرقی لبنان میں ایک کار کو نشانہ بنایا گیا جس میں ایک شامی شخص ہلاک اور دوسرا زخمی ہوگیا تھا۔

بعد ازاں زخمی شخص بھی دوران علاج چل بسا۔ ممکنہ طور پر یہ دونوں ہی حزب اللہ کے کمانڈرز تھے۔ ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ یہ کار ایک سپر مارٹ کے مالک کی ہے اور اسے شامی ڈرائیور چلا رہا تھا۔

یاد رہے کہ 7 اکتوبر کو حماس نے اسرائیل پر حملہ کیا تھا جس میں 1500 اسرائیلی مارے گئے تھے جب کہ 250 کو یرغمال بنالیا گیا تھا۔ صہیونی ریاست نے الزام عائد کیا تھا اس حملے میں حماس کی حمایت حزب اللہ نے کی تھی۔

اسرائیل نے حزب اللہ پر جوابی کارروائی کا عندیہ دیا تھا اور گزشتہ 4 ماہ کے دوران لبنان میں حزب اللہ اور حماس کے رہنماؤں کو نشانہ بنارہا ہے۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...