Home Uncategorized گاڑی میں ڈرائیور کا مزاج دیکھ کر تبدیل ہونے والی لائٹ متعارف

گاڑی میں ڈرائیور کا مزاج دیکھ کر تبدیل ہونے والی لائٹ متعارف

Share
Share

سیئول: جنوبی کوریا کی کار کمپنی ہیونڈائی موبس (Hyundai Mobis) نے ایک ایسی ٹیکنالوجی متعارف کرائی ہے جس کے تحت گاڑیوں میں اندرونی روشنیاں ڈرائیور کے موڈ کے مطابق تبدیل ہوں گی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کمپنی نے ٹیکنالوجی کے حوالے سے بتایا کہ اسے ڈرائیوروں کے مزاج کے ساتھ ساتھ ارد گرد کے ماحول کو بھی محسوس کرنے کیلئے ڈیزائن کیا گیا ہے تاکہ اندرونی لائٹس کے رنگ، چمک اور ڈسپلے خود بخود ایڈجسٹ ہوسکیں۔

ڈرائیور کی دھڑکن اور پلکیں جھپکنے کی تعداد کی مانیٹرنگ گاڑی میں نصب سینسرز اور کیمروں سے کی جائے گی تاکہ ڈرائیور کے جذبات کا اندازہ لگایا جاسکے۔

ڈرائیور سے متعلق معلومات اور موسم جیسے دیگر عوامل کا استعمال کرتے ہوئے نیا لائٹنگ سسٹم کل 32 مختلف پیٹرن تیار کر سکتا ہے۔

ہیونڈائی موبس کے ایک نمائندے نے بتایا کہ مثال کے طور پر ڈرائیور ذہنی دباؤ میں ہے تو گاڑی میں روشنی سرخ ہو جائے گی اور اگر کوئی تناؤ میں نہیں ہے اور نارمل ہے تو روشنی سبز ہو جائے گی۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...