Home سیاست ‎عالمی برادری غزہ میں فوری جنگ بندی کیلئے سلامتی کونسل کی قرار داد پر عملدرآمد یقینی بنائے،وزیراعظم

‎عالمی برادری غزہ میں فوری جنگ بندی کیلئے سلامتی کونسل کی قرار داد پر عملدرآمد یقینی بنائے،وزیراعظم

Share
Share

‎اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے غزہ میں جنگ بندی کیلئے اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل کی قرارداد کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ پاکستان اپنے فلسطینی بہن بھائیوں کی فلسطینی ریاست کے حصول کیلئے حمایت جاری رکھے گا۔

‎اپنے ایک بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ عالمی برادری غزہ میں فوری جنگ بندی کیلئے سکیورٹی کونسل کی قرار داد پر عملدرآمد یقینی بنائے، غزہ میں نہتے فلسطینیوں پر جاری صیہونی ظلم و جبر کو مستقل طور پر بند ہونا چاہیے۔

‎انہوں نے کہا کہ اسرائیل کے وحشیانہ حملوں میں اب تک ہزاروں کی تعداد میں خواتین اور بچے شہید ہوئے، غزہ میں اسرائیل نے ہسپتالوں اور پناہ گزین کیمپوں کونشانہ بنایا جو انتہائی قابلِ مذمت ہے۔

‎وزیرِ اعظم کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان اپنے فلسطینی بہن بھائیوں کی فلسطینی ریاست کے حصول کیلئے حمایت جاری رکھے گا۔

‎دوسری جانب دفتر خارجہ کی جانب سے بھی غزہ میں فوری جنگ بندی کے حوالے سے سلامتی کونسل میں قرارداد منظور کئے جانے کا خیرمقدم کیا گیا ہے۔

‎ترجمان دفتر خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ غزہ میں فوری جنگ بندی کیلئے سلامتی کونسل میں منظور کی گئی قرارداد میں ماہ رمضان میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا گیا ہے، غزہ میں امداد کی فراہمی اور شہریوں کے تحفظ کے مطالبے کا بھی خیر مقدم کرتے ہیں، پاکستان نے متعدد بار اسرائیل کی جانب سے طاقت کے اندھے استعمال کی مذمت کی ہے۔

‎ان کا کہنا تھا کہ سلامتی کونسل کی منظور کی گئی قرارداد پر تیزی سے عملدرآمد کا مطالبہ کرتے ہیں، امید ہے اسرائیل کے وحشیانہ حملے ختم اور مستقل جنگ بندی کو یقینی بنایا جا سکے گا۔

‎ترجمان نے مزید کہا کہ امید ہے یہ اقدام غزہ میں موجودہ سنگین انسانی صورتحال سے نمٹنے میں مدد فراہم کرے گا، پاکستان خود مختار فلسطینی ریاست کے قیام کی حمایت جاری رکھے گا۔

Share
Related Articles

فیلڈ مارشل سید عاصم منیرکی کمبیٹ ڈریس میں سعودی ولی سے ملاقات ،سعودی عرب سے یکجہتی کا اظہار

وزیرِ اعظم پاکستان محمدشہباشریف اورچیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس...

صدرِ مملکت نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کی منظوری دےدی

اسلام آباد:صدرآصف علی زرداری نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے...

بانی پی ٹی آئی کی نجی ہسپتال منتقلی کی درخواست مسترد، میڈیکل بورڈ بنانے کا حکم

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی نجی ہسپتال منتقلی...

نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:مسلم لیگ ن کے رہنما نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات...