Home سیاست ‎صنم جاوید کو سینیٹ کا الیکشن لڑنے کی اجازت ملنے کا تحریری فیصلہ جاری

‎صنم جاوید کو سینیٹ کا الیکشن لڑنے کی اجازت ملنے کا تحریری فیصلہ جاری

Share
Share

‎لاہور: ایپلٹ ٹریبونل نے صنم جاوید کو سینیٹ کا الیکشن لڑنے کی اجازت دینے کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔عدالتی فیصلے میں کہا گیا کہ موجودہ حالات میں کسی کو بنیادی حقوق سے محروم نہیں رکھا جا سکتا۔
‎ایپلٹ ٹریبونل کے جج جسٹس شاہد بلال حسن نے صنم جاوید کی اپیل پر 11 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا۔
‎تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ عمر سرفراز چیمہ بھی جیل میں ہیں، انکے کاغذات نامزدگی منظور ہوئے، کسی کے ساتھ امتیازی سلوک نہیں ہونا چاہیے۔
‎عدالتی فیصلے میں کہا گیا کہ صنم جاوید کو جنرل الیکشن لڑنے کی اجازت بھی ملی، موجودہ حالات میں کسی کو بنیادی حقوق سے محروم نہیں رکھا جا سکتا۔
‎فیصلے میں کہاگیا کہ الزام تھا اپیل کنندہ کا شوہر 2023 کے ٹیکس ریٹرن جمع نہیں کروا سکا، اپیل کنندہ کے شوہر کو 9 مئی کے مقدمے میں گرفتار کیا گیا، سال 2023 کا ٹیکس ناگزیر حالات کی وجہ سے جمع نہیں ہو سکا، ان حالات و واقعات کا جائزہ ریٹرنگ افسر کو بھی لینا چاہیے تھا۔

‎عدالتی فیصلے میں مزید کہا گیا ہے کہ صنم جاوید کو سینیٹ میں خواتین کی پنجاب کی مخصوص نشست پر انتخاب لڑنے کی اجازت دی جاتی ہے، ریٹرننگ افسر امیدواروں کی لسٹ میں اپیل کنندہ کا نام شامل کرے۔

Share
Related Articles

فیلڈ مارشل سید عاصم منیرکی کمبیٹ ڈریس میں سعودی ولی سے ملاقات ،سعودی عرب سے یکجہتی کا اظہار

وزیرِ اعظم پاکستان محمدشہباشریف اورچیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس...

صدرِ مملکت نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کی منظوری دےدی

اسلام آباد:صدرآصف علی زرداری نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے...

بانی پی ٹی آئی کی نجی ہسپتال منتقلی کی درخواست مسترد، میڈیکل بورڈ بنانے کا حکم

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی نجی ہسپتال منتقلی...

نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:مسلم لیگ ن کے رہنما نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات...