Home نیوز پاکستان نئے آئی ایم ایف پروگرام سے قبل پی آئی اے کی نجکاری کا فیصلہ

نئے آئی ایم ایف پروگرام سے قبل پی آئی اے کی نجکاری کا فیصلہ

Share
Share

اسلام آباد:نئے آئی ایم ایف پروگرام سے قبل قومی ایئر لائن( پی آئی اے) کی نجکاری کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق قومی ایئر لائن کی نجکاری آئی ایم ایف کی شرائط کے مطابق ہو گی، جون تک پی آئی اے کی نجکاری کیلئے ایل او آئی جاری کیا جا سکتا ہے۔

جون یا جولائی کے دوران نجکاری کا پراسس مکمل کر لیا جائے گا، پی آئی اے کا نقصان اور قرض 700 ارب روپے تک پہنچ چکا ہے، قومی ایئرلائن کے ذمے کمرشل بینکوں کا 270 ارب روپے تک قرض واجب الادا ہے۔

پی آئی اے حکومت کی ساڑھے 300، ایف بی آر اور پی ایس او کی بھی نادہندہ ہے۔

پی آئی اے بورڈ اجلاس نے قومی ایئر لائن کی نجکاری کی توثیق کردی، پی آئی اے نے پاکستان سٹاک ایکسچینج کو خط کے ذریعے فیصلے سے آگاہ کر دیا۔

Share
Related Articles

چین سے دوستی پاکستان کی خارجہ پالیسی کا بنیادی ستون ہے، صدر آصف علی زرداری

ہائینان: صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ چین کے...

موٹر سائیکل سواروں اور ٹرانسپورٹ سیکٹر کیلئے سبسڈی میں توسیع، وزیرِ اعظم کا بڑا فیصلہ

اسلام آباد: وزیرِ اعظم شہباز شریف نے موجودہ معاشی صورتحال کے پیش...

سپر ٹیکس آئینی قرار: وفاقی آئینی عدالت کا تفصیلی فیصلہ جاری

اسلام آباد: وفاقی آئینی عدالت نے انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 کے سیکشن...

پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات مہنگی: پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ

اسلام آباد: حکومت نے عوام پر مہنگائی کا مزید بوجھ ڈالتے ہوئے...