Home Uncategorized ارجنٹائن کے اسٹار فٹبالر کو جان سے مارنے کی دھمکی

ارجنٹائن کے اسٹار فٹبالر کو جان سے مارنے کی دھمکی

Share
Share

بیونس آئرس:ارجنٹائن کے اسٹار فٹبالر اینجل ڈی ماریا کو جان سے مارنے کی دھمکی دی گئی ہے۔انکے خاندان کو بھجوائی گئی دھمکی میں کہا گیا ہے کہ “اپنے بیٹے سے کہو کہ روزاریو واپس نہ آئے کیونکہ ہم خاندان کے ایک فرد کو قتل کردیں گے۔

مقامی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ارجنٹینا کی نمائندگی کرنے والے اسٹار فٹبالر اینجل ڈی ماریا کو اپنے آبائی گھر روزاریو میں جان سے مارنے کی دھمکی دی گئی ہے۔خبر ایسے وقت سامنے آئی ہے جب ارجنٹائن فٹبال ٹیم کے کپتان لیونل میسی کے آبائی شہر میں منشیات اسمگلرز کی تعداد میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے۔

اینجل ڈی ماریا اسوقت پرتگالی چیمپئن بینفیکا کی نمائندگی کررہے ہیں تاہم فٹبالر اپنے بچپن کے کلب روزاریو سینٹرل سے اپنا آخری میچ کھیل کر کیرئیر ختم کرنے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔انکے خاندان کو بھجوائی گئی دھمکی میں کہا گیا ہے کہ “اپنے بیٹے اینجل سے کہو کہ روزاریو واپس نہ آئے کیونکہ ہم خاندان کے ایک فرد کو قتل کردیں گے”۔

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ دھمکی دینے والوں نے مزید کہا کہ ”صوبائی گورنر میکسمیلیانو پلارو بھی بھی آپ کو نہیں بچاسکیں گے، ہم کاغذی نوٹ نہیں چھوڑتے بلکہ اسنائپرز کو پیچھے چھوڑ دیتے ہیں۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...