Home Uncategorized سر پر ڈوپٹہ نہ لینے پر ڈرامے سے نکال دیا گیا تھا، صبا حمید

سر پر ڈوپٹہ نہ لینے پر ڈرامے سے نکال دیا گیا تھا، صبا حمید

Share
Share

لاہور: پاکستانی اداکارہ صبا حمید نے انکشاف کیا ہے کہ 80 کی دہائی میں سر پر ڈوپٹہ نہ ہونے کی وجہ سے انہیں ڈرامے سے نکال دیا گیا تھا۔

ایک تازہ انٹرویو میں انہوں نے بتایا کہ اس وقت حکومت کی طرف سے ہدایات آئیں کہ تمام اینکرز اور اداکارائیں سر پر ڈوپٹہ اوڑھ کر کام کریں گی۔

اداکارہ نے بتایا کہ وہ اس وقت ایک مختصر ڈرامے کی شوٹنگ کررہی تھیں اور بغیر ڈوپٹے کے اس کی ایک دن کی شوٹنگ ہوگئی تھی۔
صبا حمید کے مطابق جب حکومتی ہدایات آئیں تو ہمیں سمجھ نہ آیا کہ کیا کیا جائے کیوں کہ ڈرامے کی آدھی شوٹنگ ہوچکی تھی۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے مشورے کے ساتھ ڈرامے کی بقیہ شوٹنگ بغیر ڈوپٹے کے کی لیکن ڈوپٹہ نہ ہونے کی وجہ سے وہ ڈرامہ آج تک آن ائیر نہیں ہوسکا اور پھر انہیں ڈرامے سے نکال دیا گیا۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...