Home سیاست ‎ججز خط معاملہ،وزیراعظم اور چیف جسٹس کی آج اہم ملاقات ہوگی

‎ججز خط معاملہ،وزیراعظم اور چیف جسٹس کی آج اہم ملاقات ہوگی

Share
Share

‎ اسلام آباد: اسلام آبادہائی کورٹ کے ججز کے خط کے معاملے پر وزیراعظم شہباز شریف آج چیف جسٹس آف پاکستان سے ملاقات کریں گے۔

‎ذرائع کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججز کے خط والے معاملے پر اہم پیشرفت ہوئی ہے اور چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے6 ججز کی طرف سے لکھے گئے خط کے حوالے سے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کے لیے پیغام بھجوایا ہے۔

‎ذرائع کا کہنا ہے کہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی جانب سے پیغام آنے کے بعد وزیراعظم شہباز شریف اپنی قانونی ٹیم کے ہمراہ آج ان سے ملاقات کریں گے، یہ ملاقات آج دوپہر دو بجے سپریم کورٹ میں ہوگی جس میں وزیراعظم کے ہمراہ وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ اور اٹارنی جنرل منصور اعوان بھی ہوں گے۔

‎ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کو ملاقات کا پیغام بھی اٹارنی جنرل منصور اعوان کے ذریعے بھجوایا گیا ہے۔

‎دوسری جانب وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ نے گزشتہ روز ملاقات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھاکہ وزیراعظم کل چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سے ملاقات کریں گے۔

‎ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم اور چیف جسٹس کی ملاقات میں سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس منصورعلی شاہ بھی موجود ہوں گے۔

Share
Related Articles

خیبرپختونخوا کے مالی معاملات پر وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کے سنگین الزامات

پشاور: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے صوبے کے مالی وسائل سے متعلق...

ججز منتقلی معاملہ: بیرسٹر گوہر کی مخالفت، جوڈیشل کمیشن اجلاس میں شرکت کا اعلان

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے...

بانی پی ٹی آئی کا آنکھوں کا علاج: پمز اسپتال کی وضاحت جاری

اسلام آباد: پمز اسپتال انتظامیہ نے بانی پاکستان تحریک انصاف کے آنکھوں...

اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں کا شیڈول جاری

راولپنڈی: اڈیالہ جیل میں بانی پاکستان تحریک انصاف سے ملاقاتوں کے سلسلے...