Home نیوز پاکستان حکومت نے آٹا برآمد کرنے کی مشروط اجازت دے دی

حکومت نے آٹا برآمد کرنے کی مشروط اجازت دے دی

Share
Share

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے درآمدی گندم سے تیار کردہ آٹے کی مشروط طور پر برآمد کی اجازت دے دی، وزارت تجارت نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

نوٹفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ برآمد کنندگان کو آٹا برآمد کرنے کی مشروط اجازت دی گئی ہے، اور وہ صرف درآمدی گندم سے تیار آٹا برآمد کرسکیں گے۔

نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ برآمدی مقاصد کیلیے درآمدی گندم سے تیار آٹا ہی برآمد ہو سکے گا۔
حکومت نے ایکسپورٹ پالیسی آرڈر 2022 میں ترمیم کرتے ہوئے آٹا برآمد کرنے کی اجازت ایکسپورٹ سہولت اسکیم 2021 کے تحت دی ہے۔

اس حوالے سے وزارت تجارت کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک میں گندم کے تسلی بخش اور وافر ذخائر موجود ہیں، رواں سال گندم کی کاشت مقررہ ہدف سے 1.8 فیصد زائد ہوئی ہے اور رواں سال گندم کا پیداواری ہدف 32.1 ملین ٹن بھی حاصل کر لیا جائے گا۔

Share
Related Articles

ایم ڈی کیٹ 2026 کا شیڈول جاری، داخلہ ٹیسٹ 16 اگست کو ہوگا

پی ایم ڈی سی نے MBBS اور BDS داخلوں کے لیے اہم...

پاکستان کا اقوام متحدہ سے مطالبہ، سندھ طاس معاہدے کی مبینہ خلاف ورزیوں کا نوٹس لیا جائے

اسلام آباد: بھارت کے آبی منصوبوں پر سلامتی کونسل سے رجوع پاکستان...

سابق اداکارہ سارہ چوہدری کا طلاق اور ذاتی زندگی پر خاموشی توڑنے کا بیان

لاہور: پوڈکاسٹ میں پہلی بار کھل کر گفتگو پاکستان ٹیلی ویژن کی...

آزاد کشمیر میں کالعدم تنظیم سے وابستہ 72 افراد گرفتار، پولیس کا دعویٰ

مظفرآباد: سکیورٹی اور امن و امان کے لیے کارروائیاں جاری آزاد جموں...