Home Uncategorized ‎برج خلیفہ کے مکینوں کے مختلف اوقات میں سحر و افطار

‎برج خلیفہ کے مکینوں کے مختلف اوقات میں سحر و افطار

Share
Share

‎دبئی :دبئی کے برج خلیفہ کے مکین 3 مختلف اوقات میں سحری اور روزہ افطار کرتے ہیں۔

‎عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق دبئی میں واقع دنیا کی سب سے بلند عمارت برج خلیفہ میں رہائش پذیر12 ہزار افراد ٹاور کی اونچائی کے باعث مختلف اوقات میں سحری اور افطاری کرتے ہیں۔ اوقات کا فرق زمین کے قریب منزلوں اور بہت اونچی منزلوں کے رہائشیوں کے درمیان وقت میں فرق کی وجہ سے ہوتا ہے۔

‎دبئی کے اسلامی امور کے محکمہ نے برج خلیفہ کی 160 سے زائد منزلوں میں رہنے والے والوں کے لیے جو ہدایات جاری کیں ان کے مطابق 80 ویں منزل سے 150 ویں منزل تک کے رہائشی افطاری 2 منٹ تاخیر سے اور سحری 2 منٹ جلدی ختم کرتے ہیں۔

‎اسی طرح 150 ویں منزل اور اس سے اوپر کے رہائشیوں کے لیے مغرب کی نماز کی اذان 3 منٹ تاخیر سے دی جاتی ہے۔ ان کی سحری کا وقت بھی 3 منٹ جلدی ختم ہوجاتا ہے۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...