Home Uncategorized ‎ایلون مسک کا پریمیم فیچرز تک مفت رسائی دینے کا اعلان

‎ایلون مسک کا پریمیم فیچرز تک مفت رسائی دینے کا اعلان

Share
Share

‎نیویارک: ٹیسلا کے سی ای او اور ایکس کے مالک ایلون مسک نے پلیٹ فارم پر پریمیم فیچرز تک مفت رسائی دینے کا اعلان کر کے صارفین کو خوش کر دیا۔

‎میڈیا رپورٹس کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) کے مالک ایلون مسک نے صارفین کیلئے نئی پیشرفت کا اعلان کیا جس میں انہیں اضافی فوائد حاصل ہوں گے۔

‎ایلون مسک نے ایکس خریدنے کے بعد اس میں متعدد تبدیلیاں کیں جس میں بلیو ٹِکس کیلئے 8 ڈالر چارج کرنا، غلط معلومات اور جعلی خبروں کو ختم کرنا شامل ہے۔تاہم تازہ ترین پیشرفت کے مطابق اب کچھ ایکس اکاوٴنٹس پریمیم فیچرز تک مفت رسائی حاصل کر سکیں گے۔

‎ ایلون مسک نے اس متعلق اپنے ایکس اکاوٴنٹس سے ٹوئٹ کیا کہ 2500 سے زیادہ تصدیق شدہ سبسکرائبر فالوورز والے سبھی اکاوٴنٹس کو پریمیم فیچرز مفت ملیں گے جبکہ 5000 سے زیادہ فالوورز والے اکاوٴنٹس کو پریمیم پلس مفت ملے گا۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...