Home نیوز پاکستان لاہور میں پتنگ کی ڈور پھرنے سے دو شہری زخمی، وزیراعلیٰ مریم نواز کا سخت نوٹس

لاہور میں پتنگ کی ڈور پھرنے سے دو شہری زخمی، وزیراعلیٰ مریم نواز کا سخت نوٹس

Share
Share

لاہور:پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں پتنگ کی دھاتی ڈور پھرنے سے مزید دو افراد زخمی ہوگئے، جس پر وزیراعلیٰ مریم نواز نے نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پنجاب سے رپورٹ طلب کرلی۔

ریسکیو 1122 کے مطابق لاہور میں 28 سالہ عدنان اور ایک نامعلوم موٹرسائیکل سوار پتنگ کی ڈور گردن پر پھرنے کے باعث زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا، دونوں کی حالت کو ڈاکٹرز نے خطرے سے باہر قرار دیا ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا لاہور ڈور پھرنے سے دو افراد کے زخمی ہونے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پنجاب سے رپورٹ طلب کی۔

مریم نواز نے کہا کہ سخت احکامات کے باوجود پتنگ بازی اور ڈور پھرنے کے واقعات پر تشویش ہے، پتنگ بازی کے خونی کھیل کو ختم کریں گے۔

وزیراعلیٰ نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ ذمہ داری نبھاتے ہوئے قانون نافذ کرنے والے اداروں سے تعاون کریں اور پتنگ بازی کے خاتمے میں اپنا کردار ادا کریں۔

Share
Related Articles

ایم ڈی کیٹ 2026 کا شیڈول جاری، داخلہ ٹیسٹ 16 اگست کو ہوگا

پی ایم ڈی سی نے MBBS اور BDS داخلوں کے لیے اہم...

پاکستان کا اقوام متحدہ سے مطالبہ، سندھ طاس معاہدے کی مبینہ خلاف ورزیوں کا نوٹس لیا جائے

اسلام آباد: بھارت کے آبی منصوبوں پر سلامتی کونسل سے رجوع پاکستان...

سابق اداکارہ سارہ چوہدری کا طلاق اور ذاتی زندگی پر خاموشی توڑنے کا بیان

لاہور: پوڈکاسٹ میں پہلی بار کھل کر گفتگو پاکستان ٹیلی ویژن کی...

آزاد کشمیر میں کالعدم تنظیم سے وابستہ 72 افراد گرفتار، پولیس کا دعویٰ

مظفرآباد: سکیورٹی اور امن و امان کے لیے کارروائیاں جاری آزاد جموں...