Home نیوز پاکستان پاکستان سمیت دنیا بھر میں مسیحی برادری آج ایسٹر کا تہوار منا رہی ہے

پاکستان سمیت دنیا بھر میں مسیحی برادری آج ایسٹر کا تہوار منا رہی ہے

Share
Share

لاہور :پاکستان سمیت دنیا بھر میں مسیحی برادری آج ایسٹر کا تہوار منا رہی ہے۔ گرجا گھروں میں ایسٹر پر عبادات کا اہتمام کیاگیا اور خصوصی دعاؤں کے علاوہ شرکاء نے گیت بھی گائے۔

گرجاگھروں میں دعائیہ تقریبات کا انعقاد ہوا۔ایسٹر پرمسیحی عبادت گاہوں میں خصوصی دعائیں کی گئیں، مسیحی برداری کے مقدس تہوار پر گھروں میں مزے مزے کے پکوان بنا کر دعوتوں کا سلسلہ جاری ہے، ملک بھر کے گرجا گھروں میں سکیورٹی کے انتظامات بھی سخت ہیں۔

لاہورمیں ایسٹر کی دعائیہ تقریبات کا ا?غاز رات سے ہی شروع ہو گیا، دعائیہ تقریبات کے بعد دوستوں اور رشتہ داروں سے ملاقاتیں کی جارہی ہیں اور مسیحی برداری کے افراد رشتہ داروں اور دوستوں کو خوشیوں میں شریک کرنے کیلئے کیک بھجوا رہے ہیں۔

جھنگ کے گرجا گھروں میں ایسٹر پر عبادات کا اہتمام کیاگیا اور خصوصی دعاؤں کے علاوہ شرکا نے گیت بھی گائے۔

فیصل آباد، گوجرہ، ملتان، بہاول پور بھکر، رحیم یار خان اور صادق آباد میں بھی ایسٹر پر خصوصی عبادات کی گئیں، اس کے بعد دعوتوں کا سلسلہ شروع ہوا جس میں مزے مزے کے کھانوں سے تواضع کی گئی۔

کراچی ، حیدر آباد میں بھی دعائیہ تقریبات کا انعقاد کیا گیا جبکہ سکھرمیں مرکزی تقریب سینٹ سیویئر چرچ میں ہوئی جس میں مسیحی برادری نے ملکی ترقی، امن اور بھائی چارے میں اضافے کے لیے دعائیں کیں۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے شرکا کا کہنا تھا کہ ملک میں تمام اقلیتوں کو آئین پاکستان کے تحت برابر حقوق حاصل ہیں اور اس وقت حضرت مسیح کے پیار، امن اور قربانی کے سبق کو پھیلانے کی اشد ضرورت ہے۔

Share
Related Articles

ایم ڈی کیٹ 2026 کا شیڈول جاری، داخلہ ٹیسٹ 16 اگست کو ہوگا

پی ایم ڈی سی نے MBBS اور BDS داخلوں کے لیے اہم...

پاکستان کا اقوام متحدہ سے مطالبہ، سندھ طاس معاہدے کی مبینہ خلاف ورزیوں کا نوٹس لیا جائے

اسلام آباد: بھارت کے آبی منصوبوں پر سلامتی کونسل سے رجوع پاکستان...

سابق اداکارہ سارہ چوہدری کا طلاق اور ذاتی زندگی پر خاموشی توڑنے کا بیان

لاہور: پوڈکاسٹ میں پہلی بار کھل کر گفتگو پاکستان ٹیلی ویژن کی...

آزاد کشمیر میں کالعدم تنظیم سے وابستہ 72 افراد گرفتار، پولیس کا دعویٰ

مظفرآباد: سکیورٹی اور امن و امان کے لیے کارروائیاں جاری آزاد جموں...