Home Uncategorized اپنے فینز کو بہت جلد سرپرائز دوں گی،کنزیٰ ہاشمی

اپنے فینز کو بہت جلد سرپرائز دوں گی،کنزیٰ ہاشمی

Share
Share

لاہور:پاکستان کی نامور خوبرو اداکارہ کنزیٰ ہاشمی نے کہا ہے کہ کئی ڈراموں میں کام کر رہی ہوں، اپنے فینز کو بہت جلد سرپرائز دوں گی، فلم انڈسٹری کا سنہرا دور واپس آنے میں وقت لگے گا۔

اپنے ایک انٹرویو کے دوران اداکارہ کا کہنا ہے کہ ٹی وی ڈراموں کی مصروفیات نے ہم جیسے فنکاروں کو فلموں سے دور کیا ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کئی ڈراموں میں کام کر رہی ہوں، اپنے فینز کو بہت جلد سرپرائز دوں گی، اب شوبز انڈسٹری کو جو نقصان ہوچکا ہے اسکا ازالہ ہونا بہت مشکل نظر آ رہا ہے، کئی ڈرامہ پروڈیوسرز دیوالیہ ہوگئے ہیں، بہت سے فنکار سفید پوشی کی خاطر خاموش ہیں۔

کنزیٰ ہاشمی کا کہنا تھا کہ پاکستان ہی نہیں بیرون ممالک سے بھی کام کی آفرز ہو رہی ہیں، ذاتی طور پر اپنے ملک کی پروڈکشنز کو ترجیح دینا چاہتی ہوں۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ کم کام کر کے معیار برقرار رکھنا فنکار کے اپنے اوپر ہوتا ہے، بطور فنکارہ جاندار سکرپٹس اور کردار میری ترجیح ہوتے ہیں۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...