Home Uncategorized ‎یورپی ملک نے بھنگ کی کاشت اور استعمال کو قانونی قرار دے دیا

‎یورپی ملک نے بھنگ کی کاشت اور استعمال کو قانونی قرار دے دیا

Share
Share

‎برلن : جرمنی میں بھنگ کی کاشت اور استعمال قانونی قرار دے دیا گیایکم اپریل سے ذاتی استعمال کے لیے 25 گرام تک خشک بھنگ لے جانا قانونی ہو جائے گا

‎جرمنی میں ذاتی استعمال کے لیے 25 گرام تک خشک بھنگ لے جانا قانونی ہو گا جبکہ ایک خاص مقدار تک بھنگ گھر میں بھی کاشت کی جا سکے گی، اپوزیشن جماعتیں اور صحت عامہ کے گروپ اس حکومتی اقدام پر شدید تنقید کر رہے ہیں۔

‎جرمن چانسلر اولاف شولز کی مخلوط حکومت یکم اپریل بروز پیر سے بھنگ کو جزوی طور پر قانونی حیثیت دینے کے اپنے فیصلے کا نفاذ کرے گی، تاہم منشیات کی اس قسم تک رسائی سیدھی نہیں ہوگی۔ آئیے اس بارے میں نئے قوانین کا جائزہ لیں۔

‎یکم اپریل سے ذاتی استعمال کے لیے 25 گرام تک خشک بھنگ لے جانا قانونی ہو جائے گا، جو کہ 80 سگریٹ بنانے کے لیے کافی ہے، تاہم اس مقدار کا انحصار استعمال پر بھی منحصر ہے، ایک بالغ فرد کے لیے تین پودے اگانے اور 50 گرام خشک بھنگ کی حد کے ساتھ اس کی گھریلو کاشت کی بھی اجازت ہو گی۔

‎تاہم سکولوں، کنڈرگارٹنز، کھیل کے میدانوں اور عوامی کھیلوں کی سہولیات کے 100 میٹر کے دائرے میں منشیات کا استعمال ممنوع رہے گا، پیدل چلنے والے علاقوں میں صبح سات بجے سے شام آٹھ بجے کے درمیان سگریٹ نوشی پر بھی پابندی ہوگی۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...