Home نیوز پاکستان عرفان محسود گنیز ورلڈ ریکارڈز کی سنچری مکمل کرنے والے پہلے پاکستانی بن گئے

عرفان محسود گنیز ورلڈ ریکارڈز کی سنچری مکمل کرنے والے پہلے پاکستانی بن گئے

Share
Share

لاہور:پاکستان کے مارشل آرٹس کھلاڑی عرفان محسود 8 سال کے کم عرصے میں 100 گنیز ورلڈ ریکارڈز بنانے والے پہلے پاکستانی بن گئے۔

اٹلی کے مارسیلو فیری کا ریکارڈ توڑ کر عرفان محسود نے گنیز ورلڈ ریکارڈز کی سنچری مکمل کی، اٹلی کے مارسیلو نے پاؤں کے انگلی سے 56 کلو وزن اٹھا کر عالمی ریکارڈ بنایا تھا، عرفان محسود نے پاؤں کی انگلی سے 63 کلو وزن اٹھا کر عالمی ریکارڈ قائم کیا۔

پش اپس کیٹیگری میں عرفان محسود عالمی سطح پر سب زیادہ 46 ریکارڈز اپنے نام کر چکے ہیں، انہوں نے 100 پاؤنڈ وزن کے ساتھ 31 ریکارڈز بھی بنائے ہیں جن میں 80 پاؤنڈ، 60 پاؤنڈ اور 40 پاؤنڈ وزن کے ساتھ بنائے گئے ریکارڈز شامل ہیں۔

اسٹیپ اپس، پش اپس، جمپنگ جیکس، اسٹرائیکس، ایلبو اسٹرائیکس، ہائی جمپ، سٹار جمپس میں ورلڈ ریکارڈز بنانے والے عرفان محسود کا کہنا ہے کہ اب تک 16 ممالک کے ورلڈ ریکارڈز توڑے ہیں جن میں امریکا، برطانیہ، بھارت، چین، ناروے، جرمنی، فرانس، فن لینڈ اور دیگر ممالک شامل ہیں۔
خیال رہے کہ عرفان محسود کے 16 شاگرد بھی گنیز ورلڈ ریکارڈز بنانے میں کامیاب ہوچکے ہیں۔

Share
Related Articles

ایم ڈی کیٹ 2026 کا شیڈول جاری، داخلہ ٹیسٹ 16 اگست کو ہوگا

پی ایم ڈی سی نے MBBS اور BDS داخلوں کے لیے اہم...

پاکستان کا اقوام متحدہ سے مطالبہ، سندھ طاس معاہدے کی مبینہ خلاف ورزیوں کا نوٹس لیا جائے

اسلام آباد: بھارت کے آبی منصوبوں پر سلامتی کونسل سے رجوع پاکستان...

سابق اداکارہ سارہ چوہدری کا طلاق اور ذاتی زندگی پر خاموشی توڑنے کا بیان

لاہور: پوڈکاسٹ میں پہلی بار کھل کر گفتگو پاکستان ٹیلی ویژن کی...

آزاد کشمیر میں کالعدم تنظیم سے وابستہ 72 افراد گرفتار، پولیس کا دعویٰ

مظفرآباد: سکیورٹی اور امن و امان کے لیے کارروائیاں جاری آزاد جموں...