Home Uncategorized ‎بنگلادیش میں خواجہ سراؤں کی علیحدہ مسجد تعمیر کردی گئی

‎بنگلادیش میں خواجہ سراؤں کی علیحدہ مسجد تعمیر کردی گئی

Share
Share

‎ڈھاکا: بنگلادیش کی وزیراعظم حسینہ واجد کے حکم پر خواجہ سراؤں کی علیحدہ مسجد کی تعمیر کے لیے فراہم کردہ زمین پر مسجد تعمیر کردی گئی۔ بنگلادیش کے خواجہ سرا رہنما ء کاکہناہے کہ ہمیں مساجد میں داخل ہونے نہیں دیا جاتا تھا اور ہم گھر پر ہی نماز کی ادائیگی پر مجبور تھے

‎غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق خواجہ سراؤں کی تنظیم کے سربراہ نے بنگلادیشی حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اب ہم آزادانہ طور پر اپنے رب کی باجماعت عبادت کرسکتے ہیں۔

‎بنگلادیش کے خواجہ سرا رہنما نے بتایا کہ ہمیں مساجد میں داخل ہونے نہیں دیا جاتا تھا اور ہم گھر پر ہی نماز کی ادائیگی پر مجبور تھے تاہم اب ہم اللہ کے گھر میں اس کی عبادت کرسکتے ہیں جس کا ثواب دگنا ہوگا۔

‎بنگلادیش میں اس سے قبل ایک این جی او نے خواجہ سراؤں کے لیے ایک مدرسہ اسکول بھی بنایا تھا جس میں مذہبی تعلیم کے ساتھ بنیادی انگریزی، حساب اور سائنس کی تعلیم بھی دی جاتی تھی۔

‎یادرہے کہ بنگلادیش میں سرکاری طور پر خواجہ سراؤں کو اپنی شناخت اپنے جینڈر کے اعتبار سے کروانے کی اجازت ہے۔ کئی خواجہ سرا سیاست میں بھی سرگرم ہیں۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...