Home Uncategorized محض تین گھنٹوں کے اندر 49 کہکشائیں دریافت

محض تین گھنٹوں کے اندر 49 کہکشائیں دریافت

Share
Share

کیپ ٹاﺅن: ماہرین فلکیات کی ایک بین الاقوامی ٹیم نے جنوبی افریقہ میں MeerKAT ریڈیو ٹیلی اسکوپ کی مدد سے محض 3 گھنٹوں میں 49 کہکشائیں دریافت کر ڈالیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ حیرت انگیز دریافتیں انٹر یونیورسٹی انسٹی ٹیوٹ آف ڈیٹا انٹینسیو ایسٹرونومی (آئی ڈی آئی اے) نے کی ہیں۔

ٹیم کی رہنمائی کرنے والے انٹرنیشنل سینٹر فار ریڈیو ایسٹرونومی ریسرچ (آئی سی آر اے آر) کے محقق مارسن گلووکی نے کہا کہ ابتدائی طور پر سائنس دان ایک کہکشاں میں ستارے بنانے والی گیس کی کھوج میں تھے لیکن اس دوران انہوں نے ڈیٹا کا معائنہ کرتے ہوئے دوسری کہکشائیں دریافت کرلیں۔

انہوں نے کہا کہ مجموعی طور پر 49 کہکشاؤں کا پتہ چلا۔ یہ اس بات کی ایک بہترین مثال ہے کہ ستاروں اور کہکشاؤں کو تلاش کرنے کے لیے MeerKAT جیسا آلہ کتنا لاجواب ہے۔

ان کاکہناتھاکہ اتنے کم وقت میں اتنی ساری کہکشائیں ملنے کی مجھے امید نہیں تھی۔ کہکشاؤں کو تلاش کرنے کے لیے مختلف تکنیکوں کا استعمال کیا گیا جس کے بعد ہم ان تمام کہکشاؤں کا پتہ لگانے اور ان میں گیس کے مواد کو ظاہر کرنے میں کامیاب ہوگئے۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...