Home سیاست وزیر اعلیٰ کے پی کے علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری منسوخ

وزیر اعلیٰ کے پی کے علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری منسوخ

Share
Share

اسلام آباد: جوڈیشل مجسٹریٹ محمد نوید خان نے حقیقی آزادی مارچ پر درج مقدمہ میں مسلسل عدم پیشی پر وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے جاری کئے گئے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری منسوخ کر دیئے۔

علی امین گنڈاپور نے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کی منسوخی کے لیے عدالت سے رجوع کرتے ہوئے راجہ ظہورالحسن ایڈووکیٹ کے ذریعے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا کہ درخواست گزارنے کبھی جان بوجھ کر اس عدالت میں پیش ہونے سے گریز نہیں کیا۔

انہوں نے موقف اختیار کیا کہ درخواست گزار انتخابی مصروفیات کے باعث عدالت میں پیش نہیں ہو سکے،عدالتی احکامات کی حکم عدولی پر غیر مشروط معافی مانگتے ہیں۔

درخواست ہے کہ علی امین گنڈا پور کے 19 مارچ کو جاری کئے گئے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری منسوخ کئے جائیں، وکیل کا یہ بھی کہنا تھا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ علی امین گنڈاپور کو اس مقدمے سے ڈسچارج کر چکی ہے۔

راجہ ظہور الحسن ایڈووکیٹ نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کی کاپی بھی عدالت میں جمع کرا دی، جس پر عدالت نے علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری منسوخ کئے اور کیس کی مزید سماعت 20 مئی تک کیلئے ملتوی کر دی۔

Share
Related Articles

ججز منتقلی معاملہ: بیرسٹر گوہر کی مخالفت، جوڈیشل کمیشن اجلاس میں شرکت کا اعلان

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے...

بانی پی ٹی آئی کا آنکھوں کا علاج: پمز اسپتال کی وضاحت جاری

اسلام آباد: پمز اسپتال انتظامیہ نے بانی پاکستان تحریک انصاف کے آنکھوں...

اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں کا شیڈول جاری

راولپنڈی: اڈیالہ جیل میں بانی پاکستان تحریک انصاف سے ملاقاتوں کے سلسلے...

سہیل آفریدی کی محمود خان اچکزئی سے ملاقات ،ملک کی سیاسی صورتحال ، اہم قومی امور پر گفتگو

اسلام آباد:وزیراعلی ٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے محمود خان اچکزئی سے...