Home سیاست ‎پی ٹی آئی کا خیبرپختونخوا میں سینیٹ انتخابات ملتوی کرنے کا فیصلہ چیلنج کرنے کا اعلان

‎پی ٹی آئی کا خیبرپختونخوا میں سینیٹ انتخابات ملتوی کرنے کا فیصلہ چیلنج کرنے کا اعلان

Share
Share

‎پشاور: پاکستان تحریک انصاف نے خیبرپختونخوا میں سینیٹ انتخابات ملتوی کرنے کا الیکشن کمیشن کا فیصلہ عدالت میں چیلنج کرنے کا اعلان کر دیا۔ بیرسٹر گوہر نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے اس فیصلے کو پشاور ہائیکورٹ میں چیلنج کریں گے۔

‎پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر گوہر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن کے خیبرپختونخوا میں سینیٹ انتخابات ملتوی کرنے کے فیصلے کو مسترد کرتے ہیں، الیکشن کمیشن کے اس فیصلے کو پشاور ہائیکورٹ میں چیلنج کریں گے۔

‎انہوں نے کہا کہ مخصوص نشستیں ہمارا حق ہے، مخصوص نشستوں سے ہمیں قانونی طور پر محروم نہیں رکھا جا سکتا، ان نشستوں کے لئے پہلے ہی سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی ہے، سینیٹ الیکشن ملتوی کرنے کیخلاف ایک اور درخواست سپریم کورٹ میں دائر کریں گے۔

‎بیرسٹر گوہر کا مزید کہنا تھا کہ آج پارٹی رہنماوٴں کا اجلاس طلب کر کے ان تمام معاملات پر بات چیت کی جائے گی۔

‎ادھروزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے بھی کے پی میں سینیٹ الیکشن ملتوی کرنے کے خلاف بھرپور احتجاج کا اعلان کیا ہے۔
‎انہوں نے کہا ہے کہ ملک میں بار بار آئین کو توڑا جا رہا ہے، ہم آخری حد تک جائیں گے، پیچھے نہیں ہٹیں گے، غیرقانونی طور پر ارکان کو حلف نہیں لینے دیں گے۔

Share
Related Articles

خیبرپختونخوا کے مالی معاملات پر وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کے سنگین الزامات

پشاور: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے صوبے کے مالی وسائل سے متعلق...

ججز منتقلی معاملہ: بیرسٹر گوہر کی مخالفت، جوڈیشل کمیشن اجلاس میں شرکت کا اعلان

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے...

بانی پی ٹی آئی کا آنکھوں کا علاج: پمز اسپتال کی وضاحت جاری

اسلام آباد: پمز اسپتال انتظامیہ نے بانی پاکستان تحریک انصاف کے آنکھوں...

اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں کا شیڈول جاری

راولپنڈی: اڈیالہ جیل میں بانی پاکستان تحریک انصاف سے ملاقاتوں کے سلسلے...