Home سیاست ‎عون چوہدری کی کامیابی کے خلاف سلمان اکرم راجہ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

‎عون چوہدری کی کامیابی کے خلاف سلمان اکرم راجہ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

Share
Share

‎لاہور: استحکام پاکستان کے رہنماء عون چوہدری کی عام انتخابات میں کامیابی کے خلاف سلمان اکرم راجہ کی درخواست کے قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا گیا۔

‎لاہور ہائیکورٹ میں عون چوہدری کی عام انتخابات میں کامیابی کے خلاف سلمان اکرم راجہ کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

‎عدالت کی جانب سے سوال پوچھا گیا کہ آپ نے درخواست میں کیا چیلنج کیا ہے؟ جس پر وکیل درخواست گزار نے کہا کہ ہم نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کو چیلنج کیا ہے۔

‎دوران سماعت عدالت نے سوال کیا کہ آپ نے سپریم کورٹ میں چیلنج نہیں کیا، آپ الیکشن ٹریبونل کیوں نہیں گئے؟ وکیل درخواست گزار نے کہا کہ ہم نے سپریم کورٹ میں چیلنج نہیں کیا، یہ معاملہ الیکشن ٹریبونل کا نہیں ہے۔

‎بعدازاں لاہور ہائی کورٹ نے عون چوہدری کی عام انتخابات میں کامیابی کے خلاف سلمان اکرم راجہ کی درخواست کے قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

Share
Related Articles

فیلڈ مارشل سید عاصم منیرکی کمبیٹ ڈریس میں سعودی ولی سے ملاقات ،سعودی عرب سے یکجہتی کا اظہار

وزیرِ اعظم پاکستان محمدشہباشریف اورچیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس...

صدرِ مملکت نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کی منظوری دےدی

اسلام آباد:صدرآصف علی زرداری نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے...

بانی پی ٹی آئی کی نجی ہسپتال منتقلی کی درخواست مسترد، میڈیکل بورڈ بنانے کا حکم

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی نجی ہسپتال منتقلی...

نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:مسلم لیگ ن کے رہنما نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات...