Home سیاست ‎ضمنی انتخابات ، قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی 23 خالی نشستوں پر 239 امیدوار میدان میں اتریں گے

‎ضمنی انتخابات ، قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی 23 خالی نشستوں پر 239 امیدوار میدان میں اتریں گے

Share
Share

‎اسلام آباد: ضمنی انتخابات میں قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی 23 خالی نشستوں کے لیے کل 239 امیدوارمدمقابل ہوں گے ۔ضمنی الیکشن کے لئے پولنگ 21 اپریل کو ہوگی۔

‎الیکشن کمیشن آف پاکستان کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ قومی اسمبلی کی خالی نشستوں کے لیے کل 50 امیدوار مد مقابل ہیں جبکہ پیپلز پارٹی کی آصفہ بھٹو زرداری پہلے ہی این اے 207 سے بلامقابلہ منتخب ہو چکی ہیں۔

‎ترجمان کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا اسمبلی کی خالی نشستوں کے لیے کل 23 امیدوار میدان میں اتریں گے جبکہ پنجاب میں 154 امیدوار اپنی قسمت آزما رہے ہیں جبکہ سندھ میں زبیر احمد جونیجو نے پی ایس 80 سے بلامقابلہ اپنی نشست حاصل کرلی ہے اور بلوچستان اسمبلی کی خالی نشستوں کے لیے 12 امیدوار میدان میں ہیں۔

‎الیکشن کمیشن کے ترجمان نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن 30 مارچ کو متعلقہ ریٹرننگ افسران کی جانب سے امیدواروں کی فہرستوں کو حتمی شکل دینے کے بعد ضمنی انتخابات کے لیے بیلٹ پیپرز کی چھپائی شروع کرے گا جبکہ صوبائی الیکشن کمشنرز کو ضروری انتخابی سامان فراہم کر دیا گیا ہے۔

‎ترجمان کے مطابق کمیشن نے وزارت داخلہ اور وزارت دفاع کے ساتھ ساتھ صوبائی قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ بھی قریبی رابطہ قائم کیا ہوا ہے۔

‎خیال رہے کہ 13 اپریل کو الیکشن کمیشن نے قومی و صوبائی اسمبلیوں کی 23 نشستوں پر 21 اپریل کو ضمنی انتخابات کرانے کا اعلان کر دیا تھا۔

‎الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کیے گئے شیڈول کے مطابق قومی اسمبلی کی 6، پنجاب اسمبلی کی 12، خیبرپختونخوا اور بلوچستان اسمبلی کی 2، 2 جبکہ سندھ اسمبلی کی ایک نشست پر ضمنی انتخاب ہوگا۔

Share
Related Articles

فیلڈ مارشل سید عاصم منیرکی کمبیٹ ڈریس میں سعودی ولی سے ملاقات ،سعودی عرب سے یکجہتی کا اظہار

وزیرِ اعظم پاکستان محمدشہباشریف اورچیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس...

صدرِ مملکت نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کی منظوری دےدی

اسلام آباد:صدرآصف علی زرداری نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے...

بانی پی ٹی آئی کی نجی ہسپتال منتقلی کی درخواست مسترد، میڈیکل بورڈ بنانے کا حکم

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی نجی ہسپتال منتقلی...

نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:مسلم لیگ ن کے رہنما نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات...