Home نیوز پاکستان ‎کم عمری میں بچیوں کی شادیوں کیخلاف قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع

‎کم عمری میں بچیوں کی شادیوں کیخلاف قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع

Share
Share

‎لاہور: کم عمری میں بچیوں کی شادیوں کیخلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کروا دی گئی۔قرار داد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ عوام کو کم عمری کی شادیوں کے سنگین خطرات اور نتائج سے آگاہ کیا جائے۔

‎رکن صوبائی اسمبلی سارہ احمد کی جانب سے پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں قرارداد جمع کروائی جس میں کم عمری کی شادیوں کے سنگین نتائج اور 18 سال سے کم عمر لڑکیوں کی شادی پر پابندی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

‎قرارداد کے متن میں لکھا گیا ہے کہ کم عمری کی شادی کا مسئلہ نوجوان لڑکیوں اور عام لوگوں کیلئے بہت سنگین معاملہ ہے، کم عمری کی شادی اکثر لڑکیوں کی بچوں کے ساتھ بدسلوکی، استحصال اور کمزوریوں میں اضافی کرتی ہے۔

‎متن کے مطابق کم عمری کی شادی لڑکیوں کی زندگی اور صحت کیلئے سنگین خطرہ ہے، ایوان اعلان کرتا ہے کہ ایک مضبوط، جامع اور متوازن معاشرے کی تشکیل کیلئے صحتمند ماوٴں کا کردار بہت اہم ہے۔

‎قرار داد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ عوام کو کم عمری کی شادیوں کے سنگین خطرات اور نتائج سے آگاہ کیا جائے، جب تک کوئی شخص 18 سال کی عمر تک نہ پہنچ جائے اور نکاح خواں کو شناختی کارڈ نہ پیش کرے تب تک شادی نہ کی جائے۔

Share
Related Articles

ایم ڈی کیٹ 2026 کا شیڈول جاری، داخلہ ٹیسٹ 16 اگست کو ہوگا

پی ایم ڈی سی نے MBBS اور BDS داخلوں کے لیے اہم...

پاکستان کا اقوام متحدہ سے مطالبہ، سندھ طاس معاہدے کی مبینہ خلاف ورزیوں کا نوٹس لیا جائے

اسلام آباد: بھارت کے آبی منصوبوں پر سلامتی کونسل سے رجوع پاکستان...

سابق اداکارہ سارہ چوہدری کا طلاق اور ذاتی زندگی پر خاموشی توڑنے کا بیان

لاہور: پوڈکاسٹ میں پہلی بار کھل کر گفتگو پاکستان ٹیلی ویژن کی...

آزاد کشمیر میں کالعدم تنظیم سے وابستہ 72 افراد گرفتار، پولیس کا دعویٰ

مظفرآباد: سکیورٹی اور امن و امان کے لیے کارروائیاں جاری آزاد جموں...