Home Uncategorized ‎سعودی عرب کی غزہ میں امدادی کارکنوں کو نشانہ بنانے کی شدید مذمت

‎سعودی عرب کی غزہ میں امدادی کارکنوں کو نشانہ بنانے کی شدید مذمت

Share
Share

‎ریاض : سعودی عرب نے اسرائیلی فورسز کی جانب سے غزہ پٹی میں ورلڈ سینٹرل کچن تنظیم کے کارکنوں کو نشانہ بنائے جانے کی شدید مذمت کی ہے۔وزارت خارجہ کی جانب سے عالمی برادری سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ ان خلاف ورزیوں کو روکنے کے لئے فوری نوٹس لے۔

‎غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ امدادی کارکنوں کو نشانہ بنانے کی کارروائی اسرائیل کی جانب سے مسلسل بین الاقوامی انسانی قوانین اورغاصبانہ جرائم کا تسلسل ہے۔

‎وزارت خارجہ نے مملکت کی جانب سے امدادی تنظیموں اور کارکنوں کو نشانہ بنانے کی کارروائیوں کو پھر مسترد کرتے ہوئے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ’ وہ ان خلاف ورزیوں کو روکنے کے لئے فوری نوٹس لے۔

‎بیان میں عالمی برادری سے مزید مطالبہ کیا گیا کہ ’وہ شہریوں اور انسانی ہمدردی کی بنیاد پر کام کرنے والی فلاحی تنظیموں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے اپنا کردار ادا کریں تاکہ غزہ پٹی میں متاثرین کو جلد از جلد اور مستقل بنیادوں پر امداد کی فراہمی کو یقینی بنایا جاسکے۔

‎یاد رہے کہ امریکہ کی امدادی تنظیم ’ورلڈ سینٹرل کچن‘ کے ارکان کو دیر البلاح میں اپنے ویئر ہاوٴس سے روانگی کے موقع پر اسرائیلی فوج نے بمباری کر کے ہلاک کر دیا تھا۔

‎ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے اس حوالے سے کہا ہے کہ غزہ میں غیر ملکی این جی او ”ورلڈ سینٹرل کچن“ کی گاڑی پر فضائی حملہ افسوسناک اور غیر ارادی طور پر ہوا تھا،یقین دلاتا ہوں کہ ایسا واقعہ دوبارہ نہیں ہوگا۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...