Home سیاست تین سیاسی جماعتوں کے ساتھ ہمارا سیاسی اتحاد نہیں ہوسکتا،بیرسٹر گوہر

تین سیاسی جماعتوں کے ساتھ ہمارا سیاسی اتحاد نہیں ہوسکتا،بیرسٹر گوہر

Share
Share

اسلام آباد: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر علی خان کا کہنا ہے کہ تین سیاسی جماعتوں کے ساتھ ہمارا سیاسی اتحاد نہیں ہوسکتا۔

پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگ، پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کے پاس ہماری سیٹیں ہیں۔

بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ کراچی کی 22 سیٹوں میں سے تین سیٹیں جیت چکے ہیں، ہماری 15 نشستیں ایم کیو ایم اور 4 پیپلزپارٹی کے پاس گئی ہیں، کسی کے ساتھ صفر اور کسی کے ساتھ ایک ملا کر یہ سارے جتوائے گئے۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ انصاف میں دیر نہیں ہونی چاہئے، جس طرح سے فیصلے ہوئے تمام غیر قانونی تھے، قانون کی بالادستی پر یقین کرتے ہیں، عدلیہ پر ہمیں اعتماد ہے، عدلیہ جب ان کیسز کو دیکھے گی تو سارے ختم ہو جائیں گے۔

Share
Related Articles

فیلڈ مارشل سید عاصم منیرکی کمبیٹ ڈریس میں سعودی ولی سے ملاقات ،سعودی عرب سے یکجہتی کا اظہار

وزیرِ اعظم پاکستان محمدشہباشریف اورچیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس...

صدرِ مملکت نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کی منظوری دےدی

اسلام آباد:صدرآصف علی زرداری نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے...

بانی پی ٹی آئی کی نجی ہسپتال منتقلی کی درخواست مسترد، میڈیکل بورڈ بنانے کا حکم

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی نجی ہسپتال منتقلی...

نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:مسلم لیگ ن کے رہنما نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات...