Home سیاست لاہور ہائیکورٹ کے ججز کو ملنے والے دھمکی آمیز خطوط لیٹر باکس میں پوسٹ کئے گئے

لاہور ہائیکورٹ کے ججز کو ملنے والے دھمکی آمیز خطوط لیٹر باکس میں پوسٹ کئے گئے

Share
Share

لاہور: لاہور ہائی کورٹ کے ججز کو ملنے والے دھمکی آمیز خطوط ملزموں نے لیٹر باکس میں ڈالے۔

پولیس ذرائع کے مطابق ڈاکیا خطوط لیٹر باکس سے نکال کر ڈاک آفس میں لے آیا، وہاں سے متعلقہ ایڈریس پر خطوط کو بھیجا گیا۔

ذرائع کے مطابق سی ٹی ڈی پولیس نے لیٹر باکس سے خطوط نکال کر پہنچانے والے پوسٹ مین کو حراست میں لیا، بعدازاں تفتیش کے بعد پوسٹ مین کو رہا کر دیا گیا۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ خطوط کس لیٹر باکس سے ملے پوسٹ مین اس بات سے مکمل طور پر لاعلم نکلا، ڈاکیے نے معمول کے مطابق خطوط نکال کر متعلقہ ایڈریس پر بھجوائے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دھمکی آمیز خطوط کی فرانزک رپورٹ میں مزید حقائق سامنے آئیں گے، سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے بھی ملزموں کی تلاش جاری ہے، پولیس تمام پہلوؤں پر تفتیش میں مصروف ہے۔

Share
Related Articles

ججز منتقلی معاملہ: بیرسٹر گوہر کی مخالفت، جوڈیشل کمیشن اجلاس میں شرکت کا اعلان

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے...

بانی پی ٹی آئی کا آنکھوں کا علاج: پمز اسپتال کی وضاحت جاری

اسلام آباد: پمز اسپتال انتظامیہ نے بانی پاکستان تحریک انصاف کے آنکھوں...

اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں کا شیڈول جاری

راولپنڈی: اڈیالہ جیل میں بانی پاکستان تحریک انصاف سے ملاقاتوں کے سلسلے...

سہیل آفریدی کی محمود خان اچکزئی سے ملاقات ،ملک کی سیاسی صورتحال ، اہم قومی امور پر گفتگو

اسلام آباد:وزیراعلی ٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے محمود خان اچکزئی سے...