Home نیوز پاکستان سٹاک مارکیٹ میں نئی تاریخ رقم ہو گئی، 68 ہزار کی سطح عبور

سٹاک مارکیٹ میں نئی تاریخ رقم ہو گئی، 68 ہزار کی سطح عبور

Share
Share

کراچی: نئی حکومت منتخب ہونے کے بعد سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہو گیا جس کے ساتھ ہی سٹاک مارکیٹ میں بھی نئی تاریخ رقم ہو گئی۔

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی کا رجحان برقرار رہے، آج بنچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس 573 پوائنٹس اضافے کے بعد 68 ہزار کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔
پی ایس ایکس ویب سائٹ کے مطابق صبح تقریباً 9 بجے کے بعد کے مارکیٹ 100 انڈیکس 573 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ ہی 68 ہزار 329 پوائنٹس کی بلند ترین سطح کو چھو گئی۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز کے ایس ای 100 انڈیکس 869 پوائنٹس بڑھ کر 67 ہزار 756 کی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچا تھا، اس سے قبل 28 مارچ 2024 کو کے ایس ای 100 انڈیکس 594 پوائنٹس اضافے کے بعد 67 ہزار کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا تھا۔

Share
Related Articles

دنانیر مبین کی سوشل میڈیا پر نرمی اور ہمدردی کی اپیل

کراچی: اداکارہ دنانیر مبین نے سوشل میڈیا پر تصاویر پر کیے جانے...

ثناء یوسف قتل کیس: مزید گواہ کا بیان ریکارڈ، سماعت ملتوی

اسلام آباد: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں ٹک ٹاکر ثناء یوسف قتل...

مئی 2026: پاکستانیوں کے لیے ممکنہ طویل تعطیلات کا مہینہ

اسلام آباد: مئی 2026 پاکستانیوں کے لیے تعطیلات کے حوالے سے خاصا...

وزیر خزانہ: معیشت بہتری کی جانب، اصلاحات کا عمل جاری

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان...