Home سیاست بانی پی ٹی آئی نے نئے فوکل پرسن تعینات کردئیے،شیر افضل مروت فارغ

بانی پی ٹی آئی نے نئے فوکل پرسن تعینات کردئیے،شیر افضل مروت فارغ

Share
Share

راولپنڈی: بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے اپنے نئے فوکل پرسن تعینات کردئیے جن میں شیر افضل مروت کا نام شامل نہیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے ٹوئٹ کرتے ہوئے بتایا کہ عمران خان نے مجھے، سینیٹر شبلی فراز، عمر ایوب خان، انتظار حسین پنجوتھہ اور سینیٹر علی ظفر کو نئے فوکل پرسنز کے طور پر تعینات کیا ہے۔

یاد رہے کہ 30 مارچ کو عمران خان نے جیل میں ملاقاتوں کے لیے 3 فوکل پرسنز مقرر کیے تھے جن میں بیرسٹر گوہر ، شیر افضل مروت اور بیرسٹر عمیر نیازی شامل تھے۔

تاہم چند روز قبل عمران خان نے شیر افضل مروت کو فوکل پرسن کی ذمہ داریوں سے ہٹاتے ہوئے انہیں اپنی سوشل میڈیا ٹیم بھی ختم کرنے کی ہدایت کی تھی۔

Share
Related Articles

ججز منتقلی معاملہ: بیرسٹر گوہر کی مخالفت، جوڈیشل کمیشن اجلاس میں شرکت کا اعلان

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے...

بانی پی ٹی آئی کا آنکھوں کا علاج: پمز اسپتال کی وضاحت جاری

اسلام آباد: پمز اسپتال انتظامیہ نے بانی پاکستان تحریک انصاف کے آنکھوں...

اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں کا شیڈول جاری

راولپنڈی: اڈیالہ جیل میں بانی پاکستان تحریک انصاف سے ملاقاتوں کے سلسلے...

سہیل آفریدی کی محمود خان اچکزئی سے ملاقات ،ملک کی سیاسی صورتحال ، اہم قومی امور پر گفتگو

اسلام آباد:وزیراعلی ٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے محمود خان اچکزئی سے...