Home نیوز پاکستان پی آئی اے نے سعودی عرب کے لئے کرایوں میں کمی کردی

پی آئی اے نے سعودی عرب کے لئے کرایوں میں کمی کردی

Share
Share

کراچی: پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) نے عمرہ زائرین، سعودی رہائشی ویزہ اور ورک ویزہ کے حامل مسافروں کے یکطرفہ کرایوں میں 30 فیصد کمی کردی۔

قومی ائیرلائن انتظامیہ کی جانب سے سعودی عرب کے رہائشی ویزہ اور ورک ویزہ کے حامل افراد کے لیے یکطرفہ کرایوں میں 30 فیصد رعایت کا اعلان کردیا گیا۔ اعلامیے جدہ اور مدینہ جانے والے مسافر 7 اپریل سے 11 اپریل 2024 تک فائدہ اٹھا سکیں گے،ریاض اور دمام جانے والے مسافر بھی 11اپریل تک فائدہ اٹھا سکیں گے۔

پی آئی اے کی جانب سےعمرہ زائرین کے لیے کرایوں میں 20 فیصد تک کرایوں میں کمی کی گئی، کرایوں میں کمی کا اطلاق 7 اپریل سے 11 اپریل تک رہےگا، قومی ائیرلائن کی جانب سے اکانومی کلاس میں 50 ہزارکمی کی گئی ہے۔

کراچی سمیت ساوتھ ریجن سے عمرہ زائرین کا کرایہ 95 ہزار400 روپے مختص کردیا گیا جبکہ لاہورسمیت نارتھ ریجن سے جانے والے مسافروں کے لیے اکنامی کلاس کا کرایہ1لاکھ 3ہزار 680 روپے مختص کرددیا گیا۔

Share
Related Articles

دنانیر مبین کی سوشل میڈیا پر نرمی اور ہمدردی کی اپیل

کراچی: اداکارہ دنانیر مبین نے سوشل میڈیا پر تصاویر پر کیے جانے...

ثناء یوسف قتل کیس: مزید گواہ کا بیان ریکارڈ، سماعت ملتوی

اسلام آباد: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں ٹک ٹاکر ثناء یوسف قتل...

مئی 2026: پاکستانیوں کے لیے ممکنہ طویل تعطیلات کا مہینہ

اسلام آباد: مئی 2026 پاکستانیوں کے لیے تعطیلات کے حوالے سے خاصا...

وزیر خزانہ: معیشت بہتری کی جانب، اصلاحات کا عمل جاری

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان...