Home Uncategorized ‎عالمی برادری اسرائیل پر فلسطینیوں کے خلاف ظلم و جبر روکنے کیلئے دباوٴ ڈالے ،وزیراعظم

‎عالمی برادری اسرائیل پر فلسطینیوں کے خلاف ظلم و جبر روکنے کیلئے دباوٴ ڈالے ،وزیراعظم

Share
Share

‎اسلام آباد :وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ مجھ سمیت پوری پاکستانی قوم آج یوم القدس پر صیہونی جارحیت اور ظلم و جبر کی مذمت کرتی ہے اور اپنے نہتے فلسطینی بہن بھائیوں کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کرتی ہے۔ پاکستان عالمی برادری سے یہ مطالبہ کرتا ہے کہ وہ اسرائیل پر فلسطینیوں کے خلاف ظلم و جبر روکنے کیلئے دباوٴ ڈالنے میں اپنا کردار ادا کرے۔
‎وزیراعظم شہباز شریف نے عالمی یوم القدس اور جمعة الوداع کے موقع پر پیغام جاری کیا ہے۔

‎اپنے پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ گزشتہ 7 دہائیوں سے اسرائیل فلسطین اور بیت المقدس پر ناجائز اور غیر قانونی طور پر قابض ہے اور اپنے اس قبضے کو قائم رکھنے کیلئے بین الاقوامی قوانین اور انسانی حقوق کی مسلسل خلاف ورزی کرتا آ رہا ہے جس پر عالمی برادری خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہی ہے۔

‎انہوں نے کہا کہ گزشتہ برس اکتوبر سے اسرائیل نہتے فلسطینیوں پر ظلم و جبر کے مزید پہاڑ توڑ رہا ہے، غزہ میں اب تک 32 ہزار فلسطینی بشمول 17 ہزار بچے شہید اور 70 ہزار لوگ زخمی ہوئے۔

‎ان کامزید کہناتھا کہ ہسپتالوں اور پناہ گزین کیمپوں اور بچوں کے سکولوں کو دانستہ طور پر نشانہ بنایا گیا، ان تک امدادی اشیاء کی رسائی کو روکا گیا اور اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کی جنگ بندی کی قرارداد کے باوجود بمباری جاری ہے۔

‎شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان عالمی برادری سے یہ مطالبہ کرتا ہے کہ وہ اسرائیل پر فلسطینیوں کے خلاف ظلم و جبر روکنے کیلئے دباوٴ ڈالنے میں اپنا کردار ادا کرے۔

‎انہوں نے کہا کہ میری پاکستان اور دنیا بھر کے مسلمانوں سے جمعة الوداع کے موقع پر گزارش ہے کہ وہ رمضان کی برکتیں سمیٹتے وقت اپنے فلسطینی اور کشمیری بہن بھائیوں کو دعاوٴں میں یاد رکھیں اور رب کے حضور ان کی مشکلات کی آسانی کی دعا کریں۔

‎وزیراعظم نے قوم سے یہ بھی اپیل کی ہے کہ وہ جمعة الوداع کے بابرکت دن کے وسیلے سے اپنی عبادات اور دعاوٴں میں پاکستان کی امن و سلامتی اور ترقی و خوشحالی کیلئے دعا کریں، اللہ رب العزت نے 27 رمضان المبارک کو ہمیں یہ علیحدہ وطن بڑی قربانیوں کے بعد تحفے میں عطا کیا تھا۔

‎انہوں نے کہا کہ میری اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ اس جمعة المبارک کے طفیل پاکستان کی معاشی مشکلات کا خاتمہ کرے اور ہمیں اس کی تعمیر و ترقی کیلئے دن رات محنت کرنے کا عزم، حوصلہ اور ہمت عطاء کرے، آمین۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...