Home سیاست ‎تحریک انصاف نے اہم فیصلوں کے لیے 10 رکنی ایپکس کمیٹی تشکیل دیدی

‎تحریک انصاف نے اہم فیصلوں کے لیے 10 رکنی ایپکس کمیٹی تشکیل دیدی

Share
Share

‎ اسلام آباد: پی ٹی آئی کی جانب سے اہم پارٹی فیصلوں کے لیے 10 رکنی ایپکس کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔

‎ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کی ایپکس کمیٹی بانی چیئرمین عمران خان کی ہدایت پر تشکیل دی گئی ہے، جو پارٹی کے اہم فیصلے کرنے کی ذمے دار ہوگی۔ ایپکس کمیٹی 10 ارکان پر مشتمل ہوگی، جس میں بیرسٹر گوہر، علی امین گنڈاپور، حماد اظہر، خالد خورشید، حافظ فرحت، عمر ایوب، شبلی فراز، اسد قیصر شامل ہیں جب کہ دیگر ناموں پر ابھی غور کیا جا رہا ہے۔

‎پی ٹی آئی کی جانب سے ایپکس کمیٹی کی تشکیل کے حوالے سے باقاعدہ نوٹی فکیشن بھی جاری کیا جائے گا۔

‎ذرائع کا کہنا ہے کہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی گرفتاری کے بعد بھی ایپکس کمیٹی تشکیل دی گئی تھی، جس کے سربراہ شاہ محمود قریشی تھے اور ان کی گرفتاری کے بعد ایپکس کمیٹی کی جگہ کور کمیٹی متحرک ہوئی تھی۔

‎ پی ٹی آئی ایپکس کمیٹی کو اب ایک بار پھر تیار کیا جا رہا ہے۔ عون عباس بپی بھی ایپکس کمیٹی کا حصہ ہوں گے جبکہ شیر افضل مروت کا نام شامل کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔

Share
Related Articles

اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں کا شیڈول جاری

راولپنڈی: اڈیالہ جیل میں بانی پاکستان تحریک انصاف سے ملاقاتوں کے سلسلے...

سہیل آفریدی کی محمود خان اچکزئی سے ملاقات ،ملک کی سیاسی صورتحال ، اہم قومی امور پر گفتگو

اسلام آباد:وزیراعلی ٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے محمود خان اچکزئی سے...

29 مقدمات: بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں اہم پیش رفت

راولپنڈی کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے 26 نومبر کے احتجاج...

26 نومبر احتجاج کیس: بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں توسیع

راولپنڈی: انسداد دہشت گردی عدالت نے 26 نومبر احتجاج کیس میں بانی...