Home Uncategorized امریکا میں بدبو دار پودے کے سبب پارک عوام کے لئے بند

امریکا میں بدبو دار پودے کے سبب پارک عوام کے لئے بند

Share
Share

ایریزونا: امریکا میں ایک تفریحی مقام کو بدبو دار پودے کی وجہ سے عوام کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔

امریکی ریاست ایریزونا میں قائم کاسا گرینڈے روئنس نیشنل مونیومنٹ کی انتظامیہ کی جانب سے کیے جانے والے اعلان کے مطابق اسٹنک نیٹ نامی اس پودے کی وجہ سے نیشنل پارک کے تفریحی مقام کو 30 اپریل تک کے لیے بند کیا گیا ہے۔

زرد رنگ کی پتیوں اور پتلے ہرے تنے والا اسٹنک نیٹ پھول دو فٹ تک بڑا ہوسکتا لیکن اپنے اندر جلتے ہوئے ربر سے مشابہت رکھنے والی بھرپور بدبو رکھتا ہے۔
یونیورسٹی آف ایریزونا کے مطابق یہ پودا سانس کے ساتھ جِلد کے سنگین مسائل کا سبب بن سکتا ہے۔

پارک انتظامیہ عوام سے اس پودے قریب نہ چلنے یا اس پر قدم رکھنے سے بچنے کی درخواست کر رہی ہے تاکہ اس پودے کو پھیلنے سے روکا جاسکے۔

انتظامیہ کے مطابق اسٹاف تفریخی مقام کو عوام کے لیے جلد از جلد کھولنے کے لیے کام کر رہی ہے لیکن اس کے دوبارہ کھلنے میں یکم مئی تک کا وقت لگ سکتا ہے۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...