Home سیاست ‎تحریک انصاف کی نئی پولیٹیکل کمیٹی تشکیل عمر ایوب سربراہ مقرر

‎تحریک انصاف کی نئی پولیٹیکل کمیٹی تشکیل عمر ایوب سربراہ مقرر

Share
Share

‎اسلام آباد:بانی پی ٹی آئی نے تحریک انصاف کی نئی پولیٹیکل کمیٹی تشکیل دے دی جس کا سربراہ عمر ایوب کو مقرر کیا گیا ہے۔
‎تحریک انصاف کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 14 رکنی سیاسی کمیٹی پی ٹی آئی کور کمیٹی کے فیصلوں کو حتمی شکل دے گی، سیاسی کمیٹی میں عمر ایوب کے علاوہ بیرسٹر گوہر خان، سینیٹر شبلی فراز، علی امین گنڈاپور، اسد قیصر، شیر افضل مروت، شاہ فرمان، روٴف حسن، عون عباس بپی، حماد اظہر، عاطف خان، حافظ فرحت، میاں اسلم اقبال اور خالد خورشید شامل ہوں گے۔

‎یاد رہے کہ بانی پی ٹی آئی کی ہدایات کی روشنی میں نئی کمیٹی بنانے کا فیصلہ ہوا، خصوصی کمیٹی پالیسی ساز ادارہ ہوگا جو تمام پارٹی امور کا ذمہ دار ہو گا اور تمام پارٹی امور کا فیصلہ کرے گی، سیاسی کمیٹی کے فیصلے بانی پی ٹی آئی کی منظوری سے حتمی ہوں گے۔

Share
Related Articles

26 نومبر احتجاج کیس: بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں توسیع

راولپنڈی: انسداد دہشت گردی عدالت نے 26 نومبر احتجاج کیس میں بانی...

وزیراعلیٰ مریم نواز کا انقلابی اقدام،پنجاب میں اے آئی گورننس نظام متعارف

لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے میں پورے حکومتی، سرکاری اور...

بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشری بی بی سے ملاقات کروا دی گئی

راولپنڈی: اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشری بی...

ہم اسرائیل اور امریکا کی ایران پر جارحیت کے خلاف کھڑے ہیں، سلمان اکرم راجہ

راولپنڈی :پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما سلمان اکرم راجہ نے...