Home Uncategorized برطانوی خاتون کے ہاں جڑواں بچوں کی 22 دنوں کے وقفے سے پیدائش

برطانوی خاتون کے ہاں جڑواں بچوں کی 22 دنوں کے وقفے سے پیدائش

Share
Share

لندن: برطانیہ میں ایک خاتون نے مختلف ہسپتالوں میں 22 دن کے وقفے سے اپنے جڑواں بچوں کو جنم دیا جس پر ڈاکٹرز بھی حیران رہ گئے۔

برطانوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق کیلی ڈوئل نامی ایک خاتون 2020ء میں جڑواں بچوں کے ساتھ حاملہ تھیں، ان کی تمام میڈیکل رپورٹس بھی ٹھیک تھیں تاہم 2021ء میں حمل کے 22 ویں ہفتے کے دوران خاتون کی طبیعت خراب ہونے پر اُنہیں ہسپتال لے جایا گیا جہاں ان کے ہاں ایک بیٹے کی پیدائش ہوئی، افسوس ناک بات یہ تھی کہ بچہ مردہ پیدا ہوا تھا۔

جس کے بعد ڈاکٹرز نے کیلی ڈوئل کو بتایا کہ اس بات کا امکان بہت کم ہے کہ دوسرا بچہ بھی زندہ رہے جس کی پیدائش میں ابھی چند گھنٹے لگیں گے۔

لیکن کچھ دیر میں کیلی ڈوئل درد رُک جانے کے بعد کچھ پُرسکون ہوگئیں اور دوسرے بچے کی پیدائش نہیں ہوئی تو ڈاکٹرز نے اُنہیں ایک مردہ بچے کی پیدائش کے صدمے کے بعد آرام کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے گھر واپس بھیج دیا۔

ایک مردہ بچے کی پیدائش کے 22 دن بعد خاتون کے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش ایک دوسرے ہسپتال میں سی سیکشن یعنی آپریشن کے ذریعے ہوئی اور ڈاکٹرز یہ کیس دیکھ کر حیران رہ گئے۔

رپورٹ کے مطابق دوسرا بچہ زندہ بچ گیا تھا اور اب وہ 2 سال کا ہے، لیکن قبل از وقت پیدائش کی وجہ سے اس کے دل میں سوراخ ہے اور ریٹینوپیتھی نامی ایک بیماری میں مبتلا ہے جو آنکھوں میں خون کی نالیوں کی غیر معمولی نشوونما کا سبب بنتی ہے۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...