Home Uncategorized امریکی یونیورسٹی نےفلسطینیوں کےلئے آواز اٹھانے پر 6 طلباء کو نکال دیا

امریکی یونیورسٹی نےفلسطینیوں کےلئے آواز اٹھانے پر 6 طلباء کو نکال دیا

Share
Share

نیویارک:اسرائیل بربریت کے شکار مظلوم فلسطینیوں کے حق میں آواز اٹھانے پر امریکا میں 6 طلباء کو یونیورسٹی سے نکال دیا گیا۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکا میں جوبائیڈن انتظامیہ فلسطینیوں پر اسرائیلی جارحیت کیخلاف آواز اٹھانے والے طلباء کو انتقام کا نشانہ بنانے لگی ہے، کولمبیا یونیورسٹی کے 6 طلباء کے جامعہ میں داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی۔

مذکورہ طلباء نے فلسطین پر صیہونی بربریت کو اجاگر کرنے کیلئے تقریب منعقد کرنے کی کوشش کی جسے انتظامیہ نے روکنے کے ساتھ ساتھ تقریب کا اہتمام اور شرکت کرنے والے 6 طلباء کی تعلیمی سر گرمیاں معطل کر دیں اور ان پر یونیورسٹی کے دروازے بند کر دیئے۔

یاد رہے کہ 7 اکتوبر 2023ء سے اب تک غزہ پر اسرائیلی حملوں میں کم از کم 33 ہزار 91 فلسطینی شہید اور 75 ہزار750 زخمی ہو چکے ہیں، ہزاروں شہادتوں کے باوجود نہتے فلسطینیوں پر حملے جاری ہیں، اسرائیلی بربریت کے شکار لاکھوں افراد کیمپوں میں رہنے پر مجبور ہیں۔

غزہ میں 7 امدادی کارکنوں کی ہلاکت کے بعد متحدہ عرب امارات نے اسرائیل کے ساتھ سفارتی رابطے منقطع کر دیئے ہیں۔

گزشتہ سال نومبر میں بھی چلی، کولمبیا اور بولیویا نے فلسطین پر حملوں کیخلاف احتجاجاً اسرائیل سے سفارتی تعلقات ختم کر اپنے سفرا کو واپس بلا لیا تھا۔

Share
Related Articles

جماعت اسلامی کا متوقع غزہ مارچ، اسلام آباد میں سیکیورٹی ہائی الرٹ، ریڈ زون سیل

اسلام آباد:وفاقی دارالحکومت میں جماعت اسلامی کی جانب سے متوقع غزہ مارچ...

لیبیا میں تارکین وطن کی ایک اور کشتی ڈوب گئی ،11افرادجاں بحق، 4پاکستانی بھی شامل

اسلام آباد: لیبیا میں تارکین وطن کی ایک اور کشتی ڈوب گئی...

معاشی استحکام نے مارکیٹ کو نئی زندگی بخشی اور ترقی کی نئی راہیں کھولی ہیں، محمد اورنگزیب

اسلام آباد:وفاقی وزیر برائے خزانہ و محصولات، سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا...

مریم اورنگزیب کے بھیس بدل کر جناح اور لاہور چلڈرن اسپتالوں کے سرپرائز دورے

لاہور:وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر سینئیر صوبائی مریم...