Home Uncategorized ستائیسویں شب کی برکتیں سمیٹنے کیلئے مساجد میں غیرمعمولی رش،روح پرور مناظر ،حمدوثناء کی صدائیں

ستائیسویں شب کی برکتیں سمیٹنے کیلئے مساجد میں غیرمعمولی رش،روح پرور مناظر ،حمدوثناء کی صدائیں

Share
Share

اسلام آباد:ستائیسویں شب کی برکتیں سمیٹنے کیلئے مساجد میں غیرمعمولی رش،اسلام آبادکی فیصل مسجد میں ختم قرآن کی دعامیں شرکت کیلئے سینکڑوں شہری پہنچ گئے۔

ملک بھرکی طرح جڑواں شہروں کی مساجد میں بھی ستائیسویں شب کو عبادات کا خصوصی اہتمام کیاگیاہے،۔

راولپنڈی اسلام آبادکی سب سے بڑی مسجد فیصل مسجد میں ستائیسویں رمضان المبارک کو ختم قرآن کے موقع پر دعاء کااہتمام کیاگیاہے،اس دعا میں شرکت کیلئے دوردرازشہروں سے بھی لوگ آئے ہوئے ہیں۔

فیصل مسجد میں عبادت کی غرض سے آنیوالوں میں بچے بوڑھے اورخواتین کی بھی ایک بڑی تعدادموجودہے،فیصل مسجد کو خوبصورتی سے سجایاگیاہے۔

اس موقع پر سیکورٹی کابھی خصوصی اہتمام کیاگیاہے پولیس کی بھاری نفری مسجد کے باہر تعینات ہے مسجد کے مرکزی ہال میں جانے والوں کیلئے واک تھروگیٹ اور جامعہ تلاشی کے عمل سے گزاراجارہاہے۔

Share
Related Articles

لیلیٰ زبیری نے کس بالی ووڈ اداکار کے ساتھ کام کرنے سے انکار کیا؟

 سینئر اداکارہ لیلیٰ زبیری نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں ماضی میں...

برطانوی پارلیمنٹ نے ماہرہ خان کو اچیومنٹ ایوارڈ سے نواز دیا

لندن:پاکستان شوبز انڈسٹری سے وابستہ سْپر اسٹار معروف اداکارہ ماہرہ خان کو...

کم عمری میں شادی میری ایک ضد اور بے وقوفی تھی،نادیہ خان

کراچی :پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف میزبان و اداکارہ نادیہ خان نے...

ڈونلڈ ٹرمپ کے صدر منتخب ہوتے ہی ان کے اثاثوں میں بڑا اضافہ

واشنگٹن : ڈونلڈ ٹرمپ کے صدر منتخب ہوتے ہی ان کے اثاثوں...