Home Uncategorized غزہ کی دردناک صورتحال بیان کرنے کے دوران سلامتی کونسل اجلاس میں زلزلہ آ گیا

غزہ کی دردناک صورتحال بیان کرنے کے دوران سلامتی کونسل اجلاس میں زلزلہ آ گیا

Share
Share

نیویارک: اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل اجلاس کے دوران غزہ کی دل دہلا دینے والی سنگین صورتحال بتاتے ہوئے زلزلہ کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق 5 اپریل کو نیویارک میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس رکھا گیا، اجلاس میں مقبوضہ فلسطین کے شہر غزہ میں اسرائیلی مظالم اور بربریت کا نشانہ بننے والی خواتین اور معصوم بچوں کی تشویشناک صورتحال بیان کی جارہی تھی۔

اجلاس میں ابھی غزہ کی صورتحال بیان ہی کی جارہی تھی کہ اچانک زلزلے کے جھٹکے محسوس ہونے لگے، زلزلے کے جھٹکوں نے اسپیکر کو خاموش کردیا لیکن اجلاس میں موجود کسی کی ایک شرکاء نے کہا کہ ‘آپ کی باتوں نے تو زمین ہلا دی۔

خیال رہے کہ 5 اپریل کی صبح 10 بج کر 23 منٹ پر امریکی ریاست نیو جرسی اور نیویارک سمیت کئی شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

4.8 شدت کے زلزلے سے شمال مشرقی ریاستیں لرز اٹھیں، نیویارک اور اس کے قریبی علاقوں میں موجود شہریوں نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر ردعمل دیا اور اپنی خیریت کے ساتھ ساتھ لوگوں میں پیدا ہونے والے خوف سے بھی آگاہ کیا۔

امریکی جیولوجیکل سروے نے بتایا کہ اگلے ہفتے 3.0 یا اس سے زیادہ شدت کے ایک اور زلزلے کے 46 فیصد امکانات ہیں۔

Share
Related Articles

مریم اورنگزیب کے بھیس بدل کر جناح اور لاہور چلڈرن اسپتالوں کے سرپرائز دورے

لاہور:وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر سینئیر صوبائی مریم...

وزرات داخلہ نے خیبر پختونخوا حکومت سے صوبے میں زیر تعلیم افغان طلباء کا ریکارڈ طلب کر لیا

پشاور/ اسلام آباد:وفاقی وزرات داخلہ نے خیبر پختونخوا حکومت سے صوبے میں...

جے یوآئی کے سینئر رہنماء حافظ حسین احمدکا انتقال ، نماز جنازہ ادا کر دی گئی

کوئٹہ :جمعیت علما اسلام کے سینئر رہنما اور سینیٹر حافظ حسین احمد...

سعودی عرب اور پاکستان میں رمضان کا چاند کب نظر آسکتا ہے؟

کراچی:رمضان المبارک کے چاند سے متعلق سپارکو کی بڑی پیش گوئی سامنے...