Home Uncategorized خلائی ادارے ناسا کا قمری گاڑی بنانے کے لیے بڑی کمپنیوں سے معاہدہ

خلائی ادارے ناسا کا قمری گاڑی بنانے کے لیے بڑی کمپنیوں سے معاہدہ

Share
Share

لندن: امریکی خلائی ادارے ناسا نے آرٹیمس مشن کے خلاء نوردوں کے لیے نئی قمری ریسر کار بنانے کے لیے تین کمپنیوں کا انتخاب کر لیا۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ گاڑی خلاء نوردوں کو چاند پر ان پُر اسرار جگہوں تک پہنچنے میں مدد دے گی جن کا ماضی میں مشاہدہ نہیں ہوا اور وہاں پیدل نہیں جایا جا سکتا۔

لونر ٹیرین روور (ایل ٹی وی) سائنسی تحقیق اور آرٹیمس فائیو مشن کے دوران چاند کے جنوبی قطب کا مشاہدہ کرنے کے اعتبار سے ناسا کا اہم خیال ہے۔

سائنس دانوں کا ماننا ہے کہ جنوبی قطب پانی سے بنی برف کے لیے انتہائی موزوں جگہ ہے، جو کہ انسانوں کی چاند پر مستقبل کی آباد کاری کے لیے اہم ہوگا۔ماہرین کے مطابق اس خطے میں قیمتی قمری مٹیریل کی موجودگی بھی امریکی حکومت کی توجہ کا مرکز ہے۔

ناسا نے اگلے 13 سالوں میں یہ خودکار گاڑی بنانے کے لیے انٹیوٹیو مشینز، لونر آؤٹ پوسٹ اور وینٹوری آسٹرولیب کے ساتھ 4.6 ارب ڈالر کا معاہدہ کیا ہے۔

یہ تینوں کمپنیاں ناسا کے معیار پر پورا اترنے والے سسٹم کو بنانے کے لیے ایک سال طویل مطالعے کا آغاز کریں گے۔

ناسا کے مطابق بنائی جانے والی گاڑی میں دو خلائی سوٹ پہنے خلاء نوردوں کو سوار کرنے اور انتہائی سخت ماحول میں کام کرنے کی صلاحیت ہونی چاہیئے۔

Share
Related Articles

لیلیٰ زبیری نے کس بالی ووڈ اداکار کے ساتھ کام کرنے سے انکار کیا؟

 سینئر اداکارہ لیلیٰ زبیری نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں ماضی میں...

برطانوی پارلیمنٹ نے ماہرہ خان کو اچیومنٹ ایوارڈ سے نواز دیا

لندن:پاکستان شوبز انڈسٹری سے وابستہ سْپر اسٹار معروف اداکارہ ماہرہ خان کو...

کم عمری میں شادی میری ایک ضد اور بے وقوفی تھی،نادیہ خان

کراچی :پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف میزبان و اداکارہ نادیہ خان نے...

ڈونلڈ ٹرمپ کے صدر منتخب ہوتے ہی ان کے اثاثوں میں بڑا اضافہ

واشنگٹن : ڈونلڈ ٹرمپ کے صدر منتخب ہوتے ہی ان کے اثاثوں...