Home سیاست پنجاب میں 6 جون سے پلاسٹک بیگز پر پابندی لگانے کا فیصلہ

پنجاب میں 6 جون سے پلاسٹک بیگز پر پابندی لگانے کا فیصلہ

Share
Share

لاہور: پنجاب میں پلاسٹک بیگز پر پابندی لگانے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کی زیر صدارت سموگ کے خاتمے کے حوالے سے اجلاس ہوا جس میں فضائی آلودگی کے خاتمے کیلئے متعلقہ محکموں اور سٹیک ہولڈرز کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔

مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ 6 جون سے پنجاب میں پلاسٹک بیگز پر پابندی ہوگی، انسداد سموگ سے متعلق عوام کی آگاہی کیلئے مہم چلائی جائیگی۔

انہوں نے کہا کہ صوبے میں مقامی سطح پر سولر پینلز کی تیاری پر رعایت اور حوصلہ افزائی کی جائے گی، سولر پروگرام کے تحت سرکاری عمارتوں کو سولرائز کیا جائے۔

مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ تمام گاڑیوں کے لئے فٹنس سرٹیفکیٹ لازم اور سالانہ معائنہ ہوگا۔

Share
Related Articles

26 نومبر احتجاج کیس: بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں توسیع

راولپنڈی: انسداد دہشت گردی عدالت نے 26 نومبر احتجاج کیس میں بانی...

وزیراعلیٰ مریم نواز کا انقلابی اقدام،پنجاب میں اے آئی گورننس نظام متعارف

لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے میں پورے حکومتی، سرکاری اور...

بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشری بی بی سے ملاقات کروا دی گئی

راولپنڈی: اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشری بی...

ہم اسرائیل اور امریکا کی ایران پر جارحیت کے خلاف کھڑے ہیں، سلمان اکرم راجہ

راولپنڈی :پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما سلمان اکرم راجہ نے...