Home Uncategorized سعودی عرب کی خوبیوں نے فرانسیسی خاتون کو دیوانہ بنا دیا

سعودی عرب کی خوبیوں نے فرانسیسی خاتون کو دیوانہ بنا دیا

Share
Share

ریاض :سعودی عرب میں مقیم ایک فرانسیسی خاتون کی ویڈیو سوشل میڈیا پر ان دنوں وائرل ہے جس میں وہ سعودی عرب کی خوبیوں سے اپنے ملک کا موازانہ کررہی ہیں۔

مقامی ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا کے پلیٹ فارم ’ٹک ٹاک‘ پر ایک فرانسیسی خاتون کہہ رہی ہیں کہ میں سیسلیا ہوں اور اس وقت سعودی عرب میں مقیم ہوں۔

فرانسیسی خاتون کا کہنا تھا کہ تین چیزیں ایسی ہیں جو سعودی عرب کو فرانس سے برتر ثابت کرتی ہیں، انہوں نے خواہش کی کہ کاش یہ تین چیزیں فرانس میں بھی قائم ہوجائیں۔

خاتون نے کہا کہ وہ یہاں خود کو محفوظ سمجھتی ہیں اور دن ہو یا رات باہر اکیلے نکلتے ڈر نہیں لگتا، خاص طور پر ایک عورت کے طور پر گھر سے باہر نکلنے میں مجھے کوئی خوف محسوس نہیں ہوتا۔

فرانسیسی خاتون کا کہنا تھا کہ دوسری چیز بہتر سلوک ہے، یہاں سعودی عرب میں ہر کوئی دوسرے سے بہتر طریقے سے اور اچھے سلوک کے ساتھ پیش آتا ہے، اس کے علاوہ یہاں لوگ بے حد خوش اور مطمئن ہیں۔

خاتون کا مزید کہنا تھا کہ یہاں لوگ بےحد مہربان اور ایک دوسرے سے انتہائی محبت و پیار اور مسکراہٹ کے ساتھ پیش آتے ہیں چاہے وہ کوئی بھی ہو، یہاں کے لوگ سخاوت کا بے تحاشا مظاہرہ کرتے ہیں۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...