نیویارک: دائی بائی نامی ایک 99 سالہ انڈین خاتون نے امریکی شہریت ملنے کے بعد ایک نئے سفر کا آغاز کیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یو ایس سٹیزن شپ اینڈ امیگریشن سروسز (یو ایس سی آئی ایس) نے اعلان کرتے ہوئے خاتون کو ایک زندہ دل شخصیت قرار دیا ہے۔
امریکی امیگریشن نے ایکس (ٹوئٹر) پر ایک پوسٹ میں لکھا کہ خاتون کی عمر صرف سو سال مکمل ہونے میں ایک سال باقی ہے، یہ اس 99 سالہ خاتون کی زندہ دلی ہے جو ہمارے اورلینڈو کے دفتر میں امریکی شہری بن گئی ہیں،’’ دائی بائی کو مبارک ہو‘‘۔
یاد رہے کہ دائی بائی کا تعلق انڈیا سے ہے اور وہ امریکی شہریت لینے کے بعد پرجوش تھی،انہوں نے شہریت لینے کے بعد اپنی بیٹی اور امیگریشن افسر کے ساتھ تصویر بھی بنوائی۔