Home نیوز پاکستان گندم کی کم امدادی قیمت پر پنجاب میں کسانوں کا احتجاج کا اعلان

گندم کی کم امدادی قیمت پر پنجاب میں کسانوں کا احتجاج کا اعلان

Share
Share

لاہور: چیئرمین کسان اتحاد چوہدری خالد حسین باٹھ نے واضح کیا ہے کہ گندم کی امدادی قیمت کم مقرر کرنے پر عید کے بعد پورے پنجاب کے کسان بھرپور احتجاج کریں گے۔

چوہدری خالد حسین باٹھ نے ایک بیان میں کہا کہ حکومت نے گندم کی امدادی قیمت 3900 روپے فی من مقرر کی جو کہ بہت کم ہے، گزشتہ سال کی سپورٹ پرائس بھی 4000 روپے تھی، اب تو پیداواری لاگت بھی بڑھ چکی ہیں۔

چیئرمین کسان اتحاد نے کہا کہ کھا دیں، یوریا، ڈی اے پی، بجلی اور ڈیزل سمیت تمام چیزوں کو کسان کو بلیک میں دگنی قیمتیں وصول کی گئی ہیں، زرعی مداخل دگنا سے بھی تجاوز کر چکے ہیں، مہنگائی کے تناسب سے ریٹ مقرر کرنے کی بجائے حکومت نے گزشتہ سال کا ریٹ ہی اس سال بھی لگا دیا

خالد حسین باٹھ کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے دعوے کئے تھے میں خدمت کرونگی، لیکن افسوس وہ اپنے پہلے ہی دعوے میں ناکام ہو چکی ہیں، کسان دشمن اور ظالمانہ پالیسی بنائی ہے، ہمارا مطالبہ ہے کہ کم از کم 5000 روپے فی من گندم سپورٹ پرائس کا اعلان کرے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سندھ حکومت نے 4600 روپے گندم کی سپورٹ پرائس مقرر کی ہے، لیکن پنجاب کے کسانوں کیلئے ظلم کیوں کیا جارہا ہے، عید الفطر کے بعد پورے پنجاب کے کسان بھرپور احتجاج کریں گے۔

Share
Related Articles

حج انتظامات، عازمین کو حاجی کیمپ سے ٹکٹ، ویزہ، شناختی لاکٹ، اسٹیکرز اور موبائل سم ملے گی

اسلام آباد:وفاقی وزیر مذہبی امور کی زیرصدارت حج انتظامات کے حوالے سے...

اسلام آباد سمیت تمام ہائی کورٹس میں مستقل چیف جسٹس تعینات کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:ملک کی چاروں ہائی کورٹس سمیت اسلام آباد ہائی کورٹ میں...

گندم کی فصل میں کم حصہ ملنے پر بیوی کے تشدد سے شوہر زندگی کی بازی ہارگیا

شاہکوٹ:بیوی کے بہیمانہ تشدد سے شوہر جاں بحق ہوگیا۔ ابتدائی طور پر...

اسلام آباد میں شدید بارش، ژالہ باری متوقع، شہریوں کو انتباہ جاری

اسلام آباد:محکمہ موسمیات نے وفاقی دارالحکومت میں اگلے دو سے 4 گھنٹوں...