Home Uncategorized نیمل خاور نے بھی یوٹیوب پر اپنا چینل بنا لیا

نیمل خاور نے بھی یوٹیوب پر اپنا چینل بنا لیا

Share
Share

اسلام آباد: معروف پاکستانی اداکار حمزہ علی عباسی کی اہلیہ و سابقہ اداکارہ نیمل خاور نے بھی یوٹیوب پر اپنا چینل بنا لیا۔

نیمل خاور نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر اپنی ایک مختصر ویڈیو پوسٹ کی جس کے ایک فریم میں وہ خود جبکہ دوسرے فریم میں اُن کی بلی گھر کے لان میں کھیلتی نطر آرہی ہے۔

سابقہ اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں کہا کہ میں یہ اعلان کرتے ہوئے بہت پُرجوش ہوں کہ میں نے آخر کار فیصلہ کرکے اپنا یوٹیوب چینل شروع کرلیا ہے۔

اُنہوں نے اپنے مداحوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ میں آپ سب کے ساتھ اپنے اس نئے سفر کا اشتراک کرنے اور مزید آپ کے ساتھ جُڑنے کا انتظار نہیں کر سکتی۔

نیمل خاور نے مزید کہا کہ میرے چینل کا لِنک میرے انسٹاگرام اکاؤنٹ کی بائیو میں موجود ہے۔

اُنہوں نے اپنے نام سے یوٹیوب پر چینل بنایا ہے، جس پر ابھی تک کوئی ویڈیو اپلوڈ نہیں کی گئی ہے لیکن اس کے باوجود نیمل خاور کے چینل کو ڈھائی ہزار سے زائد صارفین نے سبسکرائب کرلیا ہے۔

خیال رہے کہ ڈراما سیریل ‘انا’ سے شہرت پانے والی نیمل خاور نے سال 2019 میں حمزہ علی عباسی کے ساتھ شادی کی تھی اور سال 2020 میں اس جوڑی کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی جس کا نام اُنہوں نے مصطفیٰ عباسی رکھا۔

نیمل خاور نے حمزہ علی عباسی سے شادی کے بعد اداکاری کی دُنیا کو خیرباد کہہ دیا تھا لیکن وہ اب بھی سوشل میڈیا کے ذریعے اپنے مداحوں کے ساتھ جُڑی ہوئی ہیں۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...